• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
طیب ایردوآن

ترک صدر طیب ایردوآن کا شمالی قبرص کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کا مطالبہ

News Editor by News Editor
جون 14, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

انقرہ(انٹرنیشنل نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے شمالی قبرص کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیاہے۔

انھوں نے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد شمالی قبرص کی بندرگاہ کا سب سے پہلے دورہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے شمالی قبرص کے رہنما ارسین تاتار سے ملاقات کی جن کی حکومت کو صرف ترکیہ ہی تسلیم کرتا ہے۔

انھوں نے اعلان کیا کہ اگر مذاکرات کی میز پر واپسی ہوتی ہے تو اس کا طریقہ شمالی قبرص کو تسلیم کرنا ہے۔واضح رہے کہ قبرص 1974 سے دو حصوں میں منقسم ہے جب ترک فوج نے ایک بغاوت کے جواب میں جزیرے کے شمالی حصے پر دھاوا بول دیا تھا۔اس فوجی بغاوت کے ذریعے پورے جزیرے کو یونان کے ساتھ متحد کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔اقوام متحدہ کے امن دستے خود ساختہ ترک جمہوریہ شمالی قبرص (ٹی آر این سی)کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ جنوب سے الگ کرنے والے بفر زون میں گشت کرتے ہیں۔

ترکیہ کی مسئلہ قبرص کے دو ریاستی حلکی تجویز کو یونانی قبرصیوں نے مسترد کر دیا ہے۔یونانی قبرصی جنوب میں اکثریت میں ہیں۔ جمہوریہ قبرص بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے فریم ورک کے مطابق دو علاقوں اور فرقہ وار بنیاد پر دو فیڈریشن کی حمایت کرتا ہے۔اگرچہ صدر طیب ایردوآن نے گذشتہ ماہ ہونے والے انتخابات میں بآسانی کامیابی حاصل کی تھی لیکن وہ شمالی قبرص میں اپنے سیکولر حریف کمال کلیچ داراوغلو سے 15 پوائنٹس سے ہار گئے تھے۔شمالی قبرص میں قریبا 144,000 رائے دہندگان رجسٹرڈ تھے۔ان میں ترک آباد کار اور فوجی اور ترک قبرصی شامل ہیں جو ترکی کی شہریت رکھتے ہیں۔

صدر ایردوآن کی کارکردگی کو ایک ایسے معاشی بحران کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے جس نے پورے ترکیہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اوراس نے شمالی قبرص کی معیشت کوبھی نقصان پہنچایا ہے ۔اس کی معیشت کا انحصار انقرہ کی مدد پرہے۔لیکن کچھ تجزیہ کاروں نے اس کی وجہ انتخابی مہم کے دوران میں کلیچ دار اوغلو کی پارٹی کے اس علاقے کی حیثیت کے معاملے پر زیادہ سازگار موقف کو بھی قرار دیا ہے۔ ترک صدر نے تاتار کے ساتھ اپنی نموداری کے دوران میں سمجھوتوں کو مسترد کردیا۔انھوں نے کہاکہ ترک قبرصیوں کے منصفانہ مطالبات واضح اور دو ٹوک ہیں۔

تاتار نے ان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہاکہ قبرص میں دو الگ الگ لوگ ہیں۔اس جزیرے کی حیثیت دنیا کے طویل ترین تنازعات میں سے ایک ہے۔ یہ کئی دہائیوں سے بحیرہ روم کے خطے میں تنا کا باعث رہا ہے اور حالیہ برسوں میں خطے میں توانائی کے بڑے ذخائر کی دریافت کی وجہ سے اس کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اس نے یونان اور یورپی یونین کے باقی حصوں کے ساتھ ترکیہ کے ناخوشگوار تعلقات میں بھی کردار ادا کیا ہے۔ترکیہ کے شمالی قبرص میں 35,000 سے زیادہ فوجی موجود ہیں۔اس بحران کے حل کے لیے گذشتہ قریبا چھے سال سے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں کوئی باضابطہ امن مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔یونانی قبرص کے رہنما نکوس کرسٹوڈولائیڈز،مسئلہ قبرص کے حل میں یورپی یونین کا زیادہ سے زیادہ کردار چاہتے ہیں۔انھوں نے فروری میں یونانی قبرص میں منعقدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انٹرنیشنل نیوزطیب ایردوآن
Previous Post

سعودی عرب خطے میں تنازعات کے پر امن حل کی حمایت کر رہا، فیصل بن فرحان

Next Post

پی سی بی کا آئندہ سیزن کیلئے میچ آفیشلز پینل کا اعلان، معاوضوں میں اضافہ

News Editor

News Editor

Next Post
پی سی بی

پی سی بی کا آئندہ سیزن کیلئے میچ آفیشلز پینل کا اعلان، معاوضوں میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading