اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پولیس نے 8مارچ سے 9مارچ تک تحریک انصاف کے اہم رہنماﺅں کے سوشل میڈیا مواد کے فارنزک کرانے کا فیصلہ کرلیا،
تحقیقات کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اہم رہنماﺅں کے سوشل میڈیا مواد کے لنکس فرانزک کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کو بھجوا دیے گئے،حکام کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام، فیس بک اور ٹویٹرکے23پوسٹوں کے لنکس ایف آئی اے کو بھجوائے گئے، شیئرکیے گئے لنکس شاہ محمود قریشی، مراد سعید ،حماد اظہرکی ویڈیوزاو رتحریروں پر مبنی ہیں،پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانات کی ویڈیوز اور تحریروں کا فارنزک کرایا جارہا ہے،
سیاسی رہنماﺅں کے بیانات 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹیز حتمی رپورٹ کا حصہ بھی بنائیں گی،تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ شرانگیزمواد پی ٹی آئی کی اہم شخصیات اور سوشل میڈیا ہینڈلرز شئیر کرتے رہے، سوشل میڈیا کا استعمال کرکے نوجوانوں کو ریاست کے خلاف اکسایا گیا، فارنزک رپورٹس تفتیشی چالان کا حصہ بنائی جائیں گی۔









