• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سراج الحق

تباہی لانے والوں کا احتسا ب صرف ووٹ کے ذریعے ممکن ہے،سراج الحق

News Editor by News Editor
فروری 20, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کا پہیہ جام صرف تباہی کاچل رہا ہے ، تباہی لانے والوں کا احتسا ب صرف ووٹ کے ذریعے ممکن ہے، حکمرانوں کی شاہ خرچیاں عروج پر ، احساس مر چکا ہے ، عوام کا جینا مشکل ہوگیا ، مہنگائی میں کمی کرنا ہوگی ،

عوام نے (ن)لیگ ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو باربار آزمایا، یہ پارٹیاں سو برس بھی اقتدار میں رہیں تو ملک ترقی نہیں کرے گا ، لوگ خوشحالی، امن اور عدل و انصاف کی حکمرانی کے لیے تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ، کرپشن اور قرض فری پاکستان صرف جماعت اسلامی بنا سکتی ہے۔

کوٹ مومن بھلوال میں مہنگائی ، بے روز گاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو غریب عوام پر 170 ارب کے مزید ٹیکسز عائد کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انگریزوں کے ایجنٹ ملک پر مسلط ہیں ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک امریکی اشاروں کے تابع ہیں اور پاکستان کے حکمران بھی انہی کے احکامات لیتے ہیں ۔

حکمرانوں نے غریب قوم ،ماؤں بہنوں بیٹیوں کو آٹے کی لائنوں میں کھڑا کردیا ، ملک پر اربوں کا قرض عوام نے نہیں حکمرانوں نے کھایا ، قرض ن لیگ ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی نے لیے ، ان پارٹیوں کے لیڈروں کی جائیدادیں نیلام کرکے ادا کیے جائیں ۔

انہوں نے کہا قوم پر مشکل وقت آتا ہے تو حکمران سب سے پہلے قربانی دیتے ہیں، حضور پاکۖ نے پیٹ پر دو پتھر باندھے تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قحط کے زمانے میں گھی کھانا ترک کردیا تھا، اسلامی پاکستان کے حکمران اپنا پروٹوکول اور عیاشیاں چھوڑنے کو تیار نہیں ، یہ مفت بجلی ، گیس ، موبائل استعمال کرتے ہیں ، ایک کمشنر اور گورنر سینکڑوں کنال کے محلات میں رہتا ہے ، ان کے استعمال میں پانچ لاکھ سرکاری گاڑیاں ہیں جن میں کروڑوں روپے روزانہ کامفت پٹرول ڈلتا ہے ، اس ملک کے اٹھارہ بڑوں کے اثاثے چار ہزار ارب کے لگ بھگ ہیں اور غریب ایک کلو آٹا اور چینی کے کے لیے ترس رہا ہے، ہمیں اس فرسودہ نظام اور اس کے محافظوں سے جان چھڑانا ہے۔

جماعت اسلامی کی جدوجہدملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ہے۔ جلسہ میں امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں اویس قاسم ، زبیر گوندل ، ڈاکٹر مبشر احمد، محمد حنیف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے ، ان کی لڑائی کرسی کے لیے ہے ، مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور پیپلز پارٹی کے چئرمین ایک دوسرے کو آڑے ہاتھوں لیتے تھے ،

اقتدار کی خاطر ایک ہوگئے ، ن لیگ کی سینئر نائب صدر کے چچا وزیراعظم اور ان کی پارٹی کی وفاق میں آدھی کابینہ ہے مگر کہتی ہیں کہ یہ ان کی حکومت نہیں ،آج پی ٹی آئی کا صدر ، تو ن لیگ کاوزیر اعظم ہے ، پی پی کا وزیر خارجہ جن کا جہاز دنیا کے ہر ملک میں پہنچا ہے ، لیکن یہ لوگ کبھی بھی ملک کے مسائل کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے ،بس کرسی چاہیے۔ پی ٹی آئی کے چئرمین مسلم لیگ ق کے رہنما کو ڈاکو کہتے تھے بعد میں انہی کو وزیراعلی پنجاب بنا دیا ،پہلے ان کی تبدیلی کا نشان بزدار تھے جو پونے چار سال پنجاب پر مسلط رہے مگر کسی نے ان کی آواز تک نہیں سنی۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران ٹرائیکا نے کشمیر کا سودا کیا ، آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینے میں سب اکٹھے ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران بزدل ہیں ، یہ کبھی امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کا مطالبہ تک نہیں کرسکے۔ ان حکمران پارٹیوں کی وجہ سے ملک کا امن و امان برباد ہوا ،کراچی کے پولیس چیف کے دفتر پر حملہ ہوا ، پشاور کی پولیس لائن میں مسجد میں دھماکہ ہوا، جس ملک کی محافظ محفوظ نہ ہو وہاں عوام کا کیا حال ہوگا۔

پی ڈی ایم ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا ، یہ معاشرے کو اخلاقی لحاظ سے تباہ کرنے کے لیے ٹرانسجینڈر ایکٹ اور گھریلو تشدد نامی قانون لے کر آئے ، ان پارٹیوں نے معیشت تباہ کی ، آج ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 2.9بلین ڈالر اور بنگلہ دیش کے37بلین ڈالر ہیں ، روپیہ کی قدر افغانی سے بھی کم ہے۔ جماعت اسلامی ملک کو سود فری اسلامی معیشت دے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: احتسا بامیر جماعت اسلامیتباہیترقی کا پہیہسراج الحق
Previous Post

ترکیہ و شام زلزلہ متاثرین کی امداد میں نجی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے ، احسن اقبال

Next Post

ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق پولیس آرڈر 2002ء پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے: کونسل فار پولیس ریفارمز

News Editor

News Editor

Next Post
کونسل فار پولیس ریفارمز

ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق پولیس آرڈر 2002ء پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے: کونسل فار پولیس ریفارمز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading