• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
انوارالحق کاکڑ

تاجروں کے مسائل کے حل کےلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، نگران وزیراعظم

News Editor by News Editor
اگست 23, 2023
in پاکستان
0 0
0

کراچی(نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہےکہ ملکی ترقی کےلئے متحد ہوکر اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، معاشی ترقی میں تاجروں کا اہم کردار ہے، تاجروں کے مسائل کے حل کےلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، منصفانہ اور شفاف انتخابات کےلئے پرعزم ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کو کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نگران وزیراعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو وقت جیسی نعمت سے نوازا ہے، ایک دوسرے کےلئے وقت نکالنا سب سے قیمتی ہے، تاجر برادری معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان کی بدولت کارہائے روزگار چل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری رزق حلال کماتی ہے، تاجر کماتے ہیں، ٹیکس دیتے ہیں، یہ ٹیکس محروم طبقات کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتا ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہاکہ یہ سماجی خدمت ہے جو حکومت کا بھی مقصد اورنصب العین ہے، بجلی اور گیس کے مسائل یقیناً ہیں اور ان کو اپنے وسائل کے مطابق حل کریں گے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ بہت محدود ہے، ہم نےانتخابات کے انعقاد میں معاونت فراہم کرنی ہے اور روزمرہ امور چلانے ہیں، قومی اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرنی ہے، آئینی و قانونی امور کا تسلسل قائم رکھتے ہوئے نئی جمہوری حکومت کے قیام تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ نظام میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور انتقال اقتدار کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو ۔

انہو ں نے کہاکہ دنیا میں پرامن انتقال اقتدار کا اصول طے ہے اور ہم سب اس پر عمل پیرا ہیں، کراچی اور یہاں کی تاجر برادری ملک کی شان ہے، کراچی کی تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، ہمیں سماجی خدمات میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ٹیکس چوری سے متعلق آدھا سچ سامنے آتا ہے کہ ٹیکس کی درست تقسیم نہیں ہوتی۔

نگران وزیراعظم نے کہاکہ گورننس بڑا مسئلہ ہے، سستی بجلی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جائے گی تو ملک میں صنعتیں کیسے فروغ پائیں گی، ملک میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعمیرات پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ، ملکی سطح پر پیدا ہونے والی گیس صنعتوںمیں استعمال کرکے معیشت مستحکم نہیں کی جاسکتی ،خوراک اورخدمات کے شعبوں میں چیلنجزکا سامنا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم مل کرمثبت تبدیلی لائیں گے، ہمیں ایک دوسرےکو سننا ہوگا، ملک کی مجموعی معاشی ترقی کا سفر متحد ہوکر پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکتا ہے، پاکستان بالخصوص بلوچستان قدرتی نعمتوں سے مالا مال ہے، ملک کو خوراک کی کمی کا سامنا اور لوگ مایوسی کا شکار ہیں، سوال یہ ہے کہ ہم ہرچیز کو منفی انداز میں کیوں لیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ معاشرے میں تاجروں اور کاروباری افراد کا اہم مقام ہے، پاکستانی تاجروں کی عالمی منڈی میں ساکھ اور وقار ہونا چاہئے، تاجروں کومتحد ہوکرپاکستانی برینڈ بنانا چاہئے، تاجروں کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کےلئے تیار ہیں، بیرون ملک سے آنے والے زرمبادلہ کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔نگران وزیراعظم نے کہاکہ سیلانی فائونڈیشن بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے،

ہمیں نعروں کی بجائے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب کو اپنی کوتاہیوں کا جائزہ لینا چاہئے، ہم مسائل کے حل کےلئے قابل عمل حکمت عملی تشکیل دینا چاہتے ہیں۔اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی اور کابینہ کے دیگر اراکین کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انوارالحق کاکڑتاجروںحکمت عملیسیلانی فائونڈیشنکامران ٹیسوری
Previous Post

پاکستان گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈا پر اعلی سطحی اجلاس کی میزبانی کرے گا ، نگران وفاقی وزیر

Next Post

بٹگرام چیئر لفٹ آپریشن کی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، محسن نقوی

News Editor

News Editor

Next Post
محسن نقوی

بٹگرام چیئر لفٹ آپریشن کی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، محسن نقوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading