کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ میری سب سے پہلی ترجیح میرا بیٹا کبیر ہے۔
اقرا عزیز نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ماں بننے کے بعد اپنی نجی زندگی اور شوبز کیریئر کے درمیان توازن کیسے برقرار رکھتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں ہمارے پروجیکٹس کا شیڈول مشکل ہوتا ہے تو سمجھدار لوگ ایک سال میں ایک ہی پروجیکٹ کرتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اداکار کو 2 یا 3 سیٹ پر آنا جانا مشکل لگتا ہے تو بہتر ہے کہ وہ ایک سال میں صرف ایک ہی پروجیکٹ پر کام کرے۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے ویسے بھی گھر پر اپنے بیٹے کے ساتھ رہنا بہت پسند ہے کیونکہ وہ بڑا ہو رہا ہے تو میں اپنا زیادہ وقت اس کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری ترجیح یہ ہوتی ہے کہ میں اپنے بیٹے کو کم از کم اسکول چھوڑنے خود جاوں باقی اگر واپسی میں اسے اسکول سے لینے کے لیے میں شوٹنگ کی وجہ سے خود نہ بھی جا سکوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے