منسک(نیوز رپورٹر)بیلاروس کے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 87اعشاریہ 6فیصد ووٹوں کے ساتھ صدر الیگزینڈر لوکا شینکو آگے ہیں
روسی صدر پیوٹن کے قریبی ساتھی لوکاشینکو 1994 سے ملک کی قیادت کر رہے ہیں، بیلاروس میں ووٹ نہ تو آزاد ہے اور نہ ہی منصفانہ ہے۔مغربی حکام کے مطابق امریکا اور یورپی حکام بیلاروس میں آزاد میڈیا پر پابندی اور حزب اختلاف کو جیل یا ملک بدری کا سامناکرنا پڑتا ہے۔









