• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مریم اورنگزیب

بیرون ملک چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے پرکسیز موجود ہیں، وزیراطلاعات

News Editor by News Editor
جولائی 10, 2023
in پاکستان
0 0
0


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے پرکسیز موجود ہیں، اس وقت تحریک انصاف کا کوئی ترجمان نہیں، صرف ٹوئٹر ہینڈل ترجمان ہے،بے شرم آدمی سوال کرتا ہے 9 مئی کے واقعات کا فائدہ کس کو ہوا؟

9 مئی کے واقعات کا فائدہ صرف پاکستان کے دشمنوں کو ہوا ہے، 9 مئی کی توڑ پھوڑ اور جلائوگھیرائو میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی،کے کہنے پر دوسروں کو چور کہنے والے لوگ آج نواز شریف کی اچھائی کی گواہیاں دے رہے ہیں۔

پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ فارن ایجنٹ نے اپنے ٹوئٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ 9 مئی کے واقعہ کا کس کو فائدہ پہنچا؟، فارن ایجنٹ نے ٹویٹ میں بھی کچھ سوالات اٹھائے ہیں، فارن ایجنٹ کے مطابق ان کی جماعت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، اس جماعت کا کوئی ترجمان نہیں، ان کا ترجمان ٹوئٹر ہینڈل ہے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ آج کل تحریک انصاف کا کوئی ترجمان نہیں، کوئی بھی شخص اپنا چہرہ اس فتنے اور فسادی کے لئے سامنے لانے کو تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ فراڈ، سازشی، فتنہ، فسادی ٹولہ ملک اور عوام کو لوٹ کر چلا گیا، عوام کی روزی روٹی تباہ کی، معیشت تباہ کی، یہ شخص جھوٹا اور ذہنی مریض ہے، اس کا مرض لا علاج ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ فتنے کے کہنے پر دوسروں کو چور کہنے والے لوگ آج نواز شریف کی اچھائی کی گواہیاں دے رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ملک سے باہر بیٹھا اس فسادی کا ٹولہ اداروں کے خلاف مہم جوئی کرتا ہے، اس ٹولے نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہداء کے خلاف مہم جوئی کی، آرمی چیف، اہم شخصیات کے خلاف خطرناک سوشل میڈیا مہمات چلائیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی جا رہی ہے، یہ تمام لوگ اس فارن ایجنٹ، جھوٹے اور فراڈیئے کی پراکسیز ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ فارن ایجنٹ کبھی کہتا ہے مجھ پر قاتلانہ حملہ ہو رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کوئی پوچھے کہ اگر تم پر قاتلانہ حملہ ہونے والا ہے تو منہ پر بالٹی رکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ ایف آئی اے کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جن پر کارروائی ہو رہی ہے،وہ تمام عناصر جو آزادی اظہار رائے کا سہارا لے کر اس قسم کا خطرناک کھیل کھیلتے ہیں، ان کے خلاف ثبوت آ چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ایسی حرکتوں سے اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار یہ شخص ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ خود کہتا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میری گرفتاری کے ردعمل میں ہوئے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جس شخص نے 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ سازی کی، وہ پوچھتا ہے کہ اس کا فائدہ کس کو ہوا؟۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ جس شخص نے نوجوانوں کو تشدد پر اکسایا وہ پوچھتا ہے 9 مئی کے واقعات کا فائدہ کس کو ہوا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ 9 مئی کے واقعہ کا فائدہ پاکستان کے دشمن کو ہوا ہے،اس سازش کو ناکام بنانے کا فائدہ پاکستان کے عوام کو ہوا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں تم واحد شخص ہو جس نے ہر جرم کیا ہے،تم قوم کے مجرم ہو، تم شہداء اور ان کے ورثاء کے مجرم ہو۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ تم نے 90 ملین پائونڈ کا ڈاکہ ڈالا، ملک میں نفرت، انتشار، فساد اور فتنہ پھیلایا، ہر وہ الزام جو دوسروں پر لگایا، اس کے مجرم تم ہو۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تمہیں کیا پتا کہ زیادتی کیا ہوتی ہے؟ تمہیں کیا پتا کہ کسی کی بہن اور بیٹیاں کیا ہوتی ہیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سر اونچا کر کے ہر عدالت میں پیش ہوئے، تم نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات بنا کر جیل میں ڈالا۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، تمہیں عزت دار طریقے سے زمان پارک میں وارنٹ دیئے اور تم نے کیا سلوک کیا؟ ، تم نے زمان پارک میں رینجرز اور پولیس والوں پر پٹرول بم برسائے اور پتھرائو کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ تم نے خواتین اور بچوں کو اپنے لئے ڈھال کے طور پر استعمال کیا، تم نے ریاست کی طاقت استعمال کی تاہم مخالفین پر لگائے الزامات ثابت نہ کر سکے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ مریم نواز کے کیس میں عدالت نے کہا کہ ثبوت کے طور پر کاغذا کا ایک ٹکڑا بھی پیش نہیں کیا گیا۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ تم اپنی چوری اور کرپشن کا جواب نہیں دینا چاہتے، تمہارا تباہ کیا ہوا ملک اب ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ تم اب تماشہ ختم کر دو، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ ملک کے خلاف سازش کس نے کی، تم نے منصوبہ بندی کے ذریعے ملکی معیشت کے خلاف سازش کی، جو الزامات تم دوسروں پر لگاتے رہے وہ جرم تم نے خود کئے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ 9 مئی کی توڑ پھوڑ اور جلائوگھیرائو میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ 9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ ایک شخص ہے، شرپسندوں کو مکمل ہدایات جاری کی گئیں، فتنہ اور فساد کی تربیت زمان پارک میں فراہم کی جاتی رہی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عدالت میں پیشی سے پہلے اس نے ویڈیو پیغام دیا کہ میری گرفتاری پر ردعمل دیا جائے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بیرون ملکپاکستان تحریک انصافچیئرمینوزیراطلاعات
Previous Post

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں ، الیکشن کمیشن

Next Post

پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور مثبت خبر، اسحق ڈار

News Editor

News Editor

Next Post
وزیر خزانہ اسحاق ڈار

پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور مثبت خبر، اسحق ڈار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading