• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی میڈ یا

بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کا معاہدہ غیر متوقع نہیں ہے، چینی میڈ یا

News Editor by News Editor
مارچ 12, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز)چین، سعودی عرب اور ایران نے بیجنگ میں سہ فریقی مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا ہے

اور تینوں ممالک نے بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے پر آمادگی کا اظہار بھی کیا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقاس معاہدے کے بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔متعدد بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے "مشرق وسطیٰ کی سفارت کاری کے لیے یہ ایک بہت بڑی پیش رفت ہے”، ” یہ ایک تاریخی سنگ میل ہے” جیسے مثبت تجزیے پیش کیے ہیں ۔ یہاں تک کہ وہ مغربی ذرائع ابلاغ جو چین کے بارے میں ہمیشہ متعصبانہ رویہ رکھتے ہیں، انہوں نے بھی چین کی ثالثی کی کوششوں کی توثیق کی ہے۔

تاریخی طور پر، زیادہ تر لوگ اس بات سےواقف ہوں گے کہ یہ کامیابی کتنی مشکل سے حاصل کی گئی ہے. سعودی عرب اور ایران بالترتیب مسلمانوں کے سنی اور شیعہ مسلک کےنمائندے ہیں اور طویل عرصے سے شام کے بحران، لبنان کی صورتحال اور یمن کی خانہ جنگی پر ایک دوسرے کے حریف ہیں،انہیں "مشرق وسطی کے پرانے دشمن” کہا جاتا ہے۔ گزشتہ سات سالوں میں بہت سے ممالک نے ثالثی کی کوشش کی ، لیکن کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ اس تناظر میں دونوں ممالک نے چینی فریق کی ثالثی میں سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا اسی لیے کچھ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اسے "غیر متوقع” قرار دیا جانا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔

درحقیقت مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر اور چین کی سفارتی کوششوں کے بارے میں گہری بصیرت رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے لیے بیجنگ میں مصالحت کرنا ایک ‘مناسب ‘ عمل ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران مغربی ممالک نے امریکہ کی سرکردگی میں مشرق وسطیٰ کے اندر مسلسل تضادات اور تنازعات پیدا کیے ہیں جس کا نتیجہ مقامی بد امنی کے طور پر سامنے آیا ۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک پر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ امریکہ ناقابل اعتبار ہے، صرف مذاکرات اور امن ہی مسئلے کو حل کر سکتے ہیں اور یہ کہ خطے کی تقدیر مشرق وسطی کے تمام ممالک کے عوام کے ہاتھوں میں ہونی چاہیے۔اس دفعہ یہی آگہی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کے فیصلے کی محرک ہے۔

بیجنگ میں ہی مذاکرات کا انتخاب کیوں کیا گیا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ چین نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی تزویراتی خودمختاری کی حمایت کی ہے اور مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مسائل کے حل میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔ چین جانب دار نہیں ہے ،ذاتی مفادات تلاش نہیں کرتا اور کسی بھی طرح کی گروہ بندی میں ملوث نہیں ہوتا ہے۔ چین ایک سچا اور مخلص دوست ہےجس پر مشرق وسطیٰ کے ممالک اعتبار کر سکتے ہیں۔ بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والے اس مکالمے کو تینوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر فروغ دیا گیا تھا۔

اپریل 2022 میں صدر شی جن پھنگ نے گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی اور اس بات پرزور دیا کہ تمام ممالک امن برقرار رکھنے اور مل کر پرامن ترقی کے راستے پر چلنے کی ذمہ داری کا اشتراک کریں۔ رواں سال فروری میں چین نے گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کا کانسیپٹ پیپر جاری کیا ،جس میں اس کے نفاذ کے لیے مزید تفصیلی روڈ میپ پیش کیا گیا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے دشمنی ختم کرنے کا یہ عمل گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کے تصور کا علمبردار ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس انیشی ایٹوکو مشرق وسطی کے ممالک نے تسلیم کیا ہے اور اس کا بھرپور جواب دیا ہے.

اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ دونوں کی مفاہمت، شورش زدہ دنیا کے لیے ایک بڑی خوش خبری ہے کہ یہ "مذاکرات اور امن کی فتح” ہے ۔ اس نے دنیا کو زمینی حقائق کی روشنی میں یہ بتایا ہے کہ طاقت مسائل کو حل نہیں کر سکتی ، بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایرانتعلقات کی بحالیچینی میڈ یاسعودی عرب
Previous Post

چین میں 2022" میں شجر کاری کی صورتِ حال" کا اعلامیہ جاری

Next Post

پنجاب حکومت نے رینجرز کو طلب کر لیا

News Editor

News Editor

Next Post
رینجرز

پنجاب حکومت نے رینجرز کو طلب کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading