• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
نگران وزیراعظم

بھارت کی عدم توجہی کے باوجود پاکستان تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے،نگران وزیراعظم

News Editor by News Editor
نومبر 10, 2023
in پاکستان
0 0
0

تاشقند(نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی عدم توجہی کے باوجود پاکستان اپنی اور خطے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے،

پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرناہوگا، پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کے آئندہ خصوصی اجلاس میں شرکت کا منتظر ہے ،او آئی سی کوغزہ کی صورت حال پر غور کرنا چاہیے اور اجتماعی ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔

تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ خطے میں ایک کھلا انسانی المیہ نظر ارہا ہے اور اس کا اثر نہ صرف خطے میں بلکہ شاید خطے سے باہر بھی پڑے گا۔انہوں نے غزہ میں جنگ کے ”فوری”خاتمے پر زوردیا،وزیراعظم نے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کے لیے انسانی راہداری کے قیام کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے آئندہ خصوصی اجلاس میں شرکت کا منتظر ہے او آئی سی کوغزہ کی صورت حال پر غور کرنا چاہیے اور اجتماعی ردعمل ظاہر کرنا چاہیے ،بغیر دستاویزات مقیم افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے پاکستان کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے ملک نے یہ فیصلہ تھوڑی تاخیر سے کیا تاہم ہم سرحد پرآمد و رفت کو منظم کرنے کے لیے بہت زیادہ پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی ملک کی طرف سے غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ہے تو پاکستان کے ساتھ خصوصی طور پر یہ سلوک کیوں کیا جاتا ہے کہ وہ غیر دستاویزی افغان شہریوں کے ساتھ بصورت دیگر سلوک کرے۔انہوںنے کہاکہ ہر ملک دوسرے ممالک کے شہریوں کی منظم آ مدورفت چاہتا ہے،طویل مدت میں یہ افغان شہریوں اور پاکستانیوں کے بہترین مفاد میں ہو گا کہ باقی دنیا کی طرح معمول کے مطابق منظم آمدورفت ہو۔

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو شاندارقرار دیتے ہوئے انہوں نے ترکی اور پاکستان کے درمیان روابط اور تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ تجارت، زراعت اور دفاع جیسے بہت سے شعبے ہیں جن میں تعلقات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور کچھ راہداریوں کو ترقی دے کر ترکیہ ،پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کو بحال کیا جا سکتا ہے، جو تمام اقوام اور پورے خطے کو بہت سے مواقع فراہم کرے گا۔ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا (تاپی) جو اربوں ڈالر کا توانائی کوریڈور ہے، کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مبینہ عدم دلچسپی کے باوجود پاکستان کی توجہ طویل عرصے سے زیر التوا منصوبے سے فوائد حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔

انہوںنے کہاکہ تاپی کے حوالے سے ترکمانستان، افغانستان اور پاکستان کی طرف سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے،یہ بھارتی معیشت کو توانائی کی سستی اور پائیدار فراہمی کو یقینی بنا سکتا ہے تاہم اگر وہ اس پورے انتظامات کے فائدے سے باہر رہنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو وہ اب بھی ایسا کر سکتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ بھارت کے ساتھ یا اس کے بغیر، ترکمانستان کی گیس کو اس خطے کے معاشی فائدے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور ہم اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

7 ارب ڈالر کے اس منصوبے کا مقصد ترکمانستان کے گلکنیش اور ملحقہ گیس فیلڈز سے قدرتی گیس افغانستان، پاکستان اور بھارت تک پہنچانا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس منصوبے میں سہولت اور تعاون فراہم کر رہا ہے، جس میں 56 انچ قطر کی 1680 کلومیٹر (1044 میل) پائپ لائن بچھانے کی تجویز ہے جس کے ڈیزائن کی گنجائش 33 ارب مکعب میٹر سالانہ قدرتی گیس ترکمانستان سے افغانستان اور پاکستان کے راستے پاک بھارت سرحدتک پہنچائی جائے گی۔دیرینہ حریف بھارت کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ کشیدہ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کشمیر کے تنازعے کو حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا روایتی موقف ہے کہ اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل، اپنی تقدیر کا تعین کرنے کا پورا حق حاصل ہے اور پاکستان ہمیشہ سفارتی اور سیاسی طور پر ان کیاس موقف کی حمایت کریگا۔

انہوںنے کہاکہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا ہے تو مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا،کب اور کیسے تعلقات کو معمول پر لایا جا سکتا ہے اس کا جواب تلاش کرنا ”یقینی طور پر”معاشرے کے ہر طبقے بشمول قیادت، دانشوروں، کاروباری افراد اور دونوں ممالک کی سول سوسائٹی کے لیے ایک چیلنج ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر خطے کو باہمی طور پر ایک دوسرے سے فائدہ اٹھانا ہے تو اسے معمول پر لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک پرامیدانسان ہیں اور جب بھی مشکل حالات ہوتے ہیں توانہیں ہمیشہ ایک امید رہتی ہے اور ایسا ہی ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات بارے ہے،ہم نے تین جنگیں لڑی ہیں لیکن کیا دو ارب کی آبادی ہمیشہ کے لیے جنگ کی حالت میں رہ سکتی ہے؟۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بھارتپاکستانتاپی گیس پائپ لائننگران وزیراعظم
Previous Post

شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزم نامزد کر دیا گیا

Next Post

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزا د وسیم کاسینٹ میں وزراء کی عدم موجودگی پر برہمی کااظہار

News Editor

News Editor

Next Post
ڈاکٹر شہزا د وسیم

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزا د وسیم کاسینٹ میں وزراء کی عدم موجودگی پر برہمی کااظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading