بھارت میں ایک منفرد اقدام کے تحت پہلا تھری ڈی پرنٹڈ گھر تیار کیا گیا ہے۔ پونے میں واقع اس گھر کا دورہ حال ہی میں بھارت کے معروف آن لائن کانٹینٹ کریئٹر پریم سرسوات نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کے لیے کیا۔
ویڈیو میں 2038 مربع فٹ رقبے پر مشتمل اس منفرد گھر کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کو دکھایا گیا ہے۔ پریم ویڈیو میں گھر کا دورہ کرتے ہیں اور اس کے مالک اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سے اس تخلیقی منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ گھر "بنایا نہیں گیا، بلکہ پرنٹ کیا گیا ہے”۔ انہوں نے اس تخلیقی تکنیک کے بارے میں تفصیلات بھی فراہم کیں، جس سے اس جدید طریقے کو مزید واضح کیا گیا۔