ویب ڈیسک
24 مئی 2025
معرکۂ حق میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت نے نئی سازش رچالی—اب پاکستان کو چین کی "زیلی ریاست” کے طور پر پیش کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا زور پکڑنے لگا ہے۔ بھارتی میڈیا اور حکومتی حامی تجزیہ کار، پاکستان کو چینی مفادات کا غلام قرار دینے میں مصروف ہیں۔
معروف بھارتی صحافی برکھا دت کے مطابق، بھارتی فوج اس وقت دو محاذوں پر دباؤ میں ہے، اور پاکستان کو چین کے مفادات کا تسلسل سمجھا جا رہا ہے۔
تاہم اقوام متحدہ کے سابق سفارتکار اور عالمی امور کے ماہر کیشور مہبوبانی نے بھارتی بیانیے کو جھٹلایا۔ ان کا کہنا تھا:
"ہم پاکستان اور چین کے تعلقات کو صرف اپنے محدود بھارتی تناظر سے دیکھ رہے ہیں۔ اگر پاکستان واقعی چین کی ذیلی ریاست ہوتا، تو اسے آئی ایم ایف جیسے اداروں سے مدد نہ لینا پڑتی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ:
"پاکستان اور چین کے درمیان موجودہ قربت جغرافیائی اور سیاسی مفادات پر مبنی ہے، نہ کہ غلامی یا زیلی ریاست جیسے تصورات پر۔ بھارت ہمیشہ ماضی کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے انہیں کریدتا رہتا ہے۔”
کیشور مہبوبانی نے امریکہ-چین، اور چین-ویتنام کی مثال دے کر واضح کیا کہ عالمی سیاست میں نظریاتی تضاد کوئی رکاوٹ نہیں، بلکہ مفاد ہی اصل محرک ہوتا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت، اندرونی عوامی دباؤ اور ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایک مصنوعی دشمن تراش رہا ہے۔
"یہ سب ایک بڑی گیم ہے، جس میں ہر ملک اپنی چال چلتا ہے۔ پاکستان کو چین کی کالونی قرار دینا صرف بھارتی شکست کی جھنجھلاہٹ ہے۔”