واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز)امریکی ادارہ مذہبی آزادی نے کہاہے کہ بھارت میں آزادی سے اب تک 50 ہزار مساجد، 20 ہزار سے زائد چرچ اور دیگر عبادت گاہیں انتہاپسندوں کا نشانہ بن چکی ہیں۔
ادارہ مذہبی آزادی کے مطابق 6 دسمبر 1992 کو ایودھیہ میں انتہا پسند ہندوں نے صدیوں پرانی بابری مسجد کو شہید کیا تھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ 2017 میں انتہا پسند ہندوں نے تاج محل پر بھی شیو مندر ہونے کا دعوی کیا تھا۔منی پور میں بھی حالیہ فسادات کے دوران 400 سے زائد گرجا گھر جلائے جا چکے ہیں۔ہندوستان میں مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، دلت ہندوں پر منظم حملے کیے جاتے ہیں۔امریکی ادارہ مذہبی آزادی کے مطابق وشوا ہندو پریشد، بجرنگ دل اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اقلیتوں کی عبادت گاہوں پرحملوں میں پیش پیش ہیں۔









