اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار میں ملوث ہے، دہشتگردوں کو پیسے، ہتھیار زیادہ مل رہا ہے، اسرائیل بھی اس میں ملوث ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ دہشتگرد جس ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں یہ توان کے بس کی بات نہیں تھی، اس جنگ میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی بات بھی کافی حدتک سچ ہے، دہشتگردوں کوپیسے، ہتھیار زیادہ مل رہاہے،اسرائیل بھی اس میں ملوث ہے،یہ سب سچ ہیں۔راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن ہم پرایک جنگ مسلط کرتاہے تو پھرہم اس کولڑیں گے، یہ امن وامان کی صورتحال نہیں ایک جنگ ہے۔
اس جنگ میں ہمارے دشمن کے ملوث ہونے میں کوئی شک نہیں ہے، بھارت افغانستان کےذریعے پاکستان میں پراکسی وار میں ملوث ہے، افغانستان اوربھارت اس جنگ میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جعفرایکسپریس میں لوگوں کو شہید کرنے والوں کے بھارت سے رابطے تھے، یہ دشمن ملک کی طرف سے پاکستان پرحملہ ہے، یہ ایک جنگ ہےاوراس کو جنگ سمجھ کرلڑی جانی چاہیے، یہ ایک جنگ ہےاوراس کو جنگ سمجھ کرلڑی جانی چاہیے۔ ہم اس کو امن وامان کی صورتحال سے متعلق مسئلہ سمجھتے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کوجوعزت ملی ہے اس کے بغض میں دشمن نے یہ جنگ مسلط کی ہے، معرکہ حق سے پہلے دہشتگردوں کو اس طرح کی حمایت حاصل نہ تھی، بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنجیدہ ہے۔ اس جنگ کو پوری قوم کومل کر لڑنا چاہیے۔راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ آج جو فیصلے ہوئے ہیں ان پرعمل کیاجائےگا، عوام کو جو توقعات حکومت،سیکیورٹی اداروں سے ہیں ان کوپوراکرنے کیلئے فیصلے ہوئے ہیں، دہشتگردوں کی وجہ سے عوام کی جان عذاب میں ہے، کالعدم بی ایل اے اور فتنہ الخوارج کاگٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف ہے، اس جنگ کو لڑنے کیلئے جوبھی ہم سے ہوسکاہم کریں گے۔