اسلام آباد(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023فکس ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارت کی لگاتار جیت کے بعد حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی تصویر پوسٹ کی جس پر فکسرلکھا ہوا تھا۔حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ)اور آئی سی سی(انٹرنیشنل کرکٹ کونسل)نے بھارتی کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے پہلے سے ہی فکس کیا ہوا ہے۔حریم شاہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے زیادہ تر شائقین کرکٹ نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔