لاہور(شوبز ڈیسک) بھارتی گلوکار عدنان سمیع 15اگست کو اپنی سالگرہ منائیں گے۔عدنان سمیع 15اگست 1973کو برطانیہ میں پیدا ہوئے۔
لندن میں نورین اور ارشد سمیع خان کے گھر پیدا ہونے والے عدنان سمیع کا گھرانہ پاکستانی، ہندوستانی، اور افغانی نسب رکھتا ہے، عدنان سمیع بھارتی گلوکار، موسیقار، پیانو نواز اور اداکار ہیں، وہ خاص کر پیانو بجاتے ہیں اور ہندوستانی اور مغربی موسیقی سے رغبت رکھتے ہیں۔1991میں باضابطہ طور پر گلوکاری اور موسیقاری، گیت نگاری شروع کرنے والے عدنان سمیع کے کئی کامیاب البمز ریلیز ہو چکے ہیں۔