• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
پلوامہ حملے

بھارتی وزیر داخلہ نے پلوامہ حملے سے متعلق مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر کے دعوئوں کو چیلنج کردیا

News Editor by News Editor
اپریل 24, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے پلوامہ حملے میں ایسا کچھ نہیں کیا جس کو چھپایا جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی زیر قبضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ نریندر مودی نے پلوامہ حملے سے متعلق حقائق عوام سے چھپائے۔خیال رہے کہ نشریاتی ادارے دی وائر کو دیے گئے انٹرویو میں ستیا پال ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پلوامہ حملے کے وقت فوری طور پر تسلیم کیا تھا کہ نریندر مودی اپنی حکومت اور بی جے پی کے مفاد کے لیے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی زیر قبضہ جموں اور کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملے کے وقت ستیا پال ملک وہاں کے گورنر تھے جن کو بی جے پی نے ہی تعینات کیا تھا۔انٹرویو میں جموں اور کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے کھل کر ان غلطیوں کا اعتراف کیا جن کی وجہ سے 2019 کے پلوامہ حملے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی ایجنسی کے سربراہ اجیت ڈوول کی طرف سے انہیں اس معاملے پر خاموش رہنے کی ہدایات کی گئی تھیں۔

سابق گورنر نے چونکا دینے والے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت کی طرف جموں سے سری نگر تک طیارے کے ذریعے سفر کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے بعد سینٹرل ریزرو پولیس فورس حملے کے لیے آسان ہدف تھی جنہوں نے روڈ کے ذریعے سفر کیا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر حملہ بھارتی نظام بالخصوص سی آر پی ایف اور وزارت داخلہ کی نااہلی اور لاپروائی کا نتیجہ تھا۔

سابق گورنر نے کہا تھا کہ کہ کس طرح سی آر پی ایف نے اپنے اہلکاروں کو لے جانے کے لیے طیارہ طلب کیا تھا لیکن وزارت داخلہ نے اس سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ نریندر مودی نے انہیں پلوامہ حملے کے فوراً بعد کاربیٹ پارک کے باہر سے بلایا اور ان سے کہا کہ اس بارے میں چپ رہیں اور کسی کو نہ بتائیں۔سابق گورنر نے کہا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے بھی ان سے خاموش رہنے کا کہا تھا، مزید کہا کہ انہیں فوراً احساس ہو گیا تھا کہ ان کا مقصد پاکستان پر الزام لگانا اور حکومت اور بی جے پی کو انتخاب میں فائدہ پہنچانا ہے۔

رواں ہفتے دی وائر نے رپورٹ کیا کہ سابق گورنر کو بھارت کی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 28 اپریل کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سابق گورنر کے دعووں پر انڈیا ٹوڈے کے ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق گورنر کے بیان کی ساکھ پر سوال کرنے کے کی ضرورت ہے۔امیت شاہ نے کہا کہ میں ملکی عوام کو یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا جس کو چھپانے کی ضرورت ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر عوامی فورم پر بات نہیں ہونی چاہیے، اگر ان (سابق گورنر) کے پاس بے ضابطگیوں کی معلومات تھی تو انہیں اپنے دور میں اس پر بات کرنی چاہیے تھی، اب وہ ایسے دعوے کیوں کر رہے ہیں، ان کی ساکھ پر تفتیش کرنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ 14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد نئی دہلی نے کسی بھی طرح کی تحقیقات کیے بغیر اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا جسے اسلام آباد نے یکسر مسترد کردیا تھا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امیت شاہپلوامہ حملےسابق گورنر
Previous Post

یکم مئی سے چین نکاراگوا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مبنی ٹیکس کی کم شرح کو نافذ کرے گا

Next Post

ٹوئٹر پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز والی شخصیات کو مفت بلیو ٹک دئیے جانے کا انکشاف

News Editor

News Editor

Next Post
ٹوئٹر

ٹوئٹر پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز والی شخصیات کو مفت بلیو ٹک دئیے جانے کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading