نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے وزیرِ جے ایس شنکر نے کہا ہے کہ انھوں نے عمان کے ساحل کے نزدیک جہاز پر امریکی حملے میں تین بھارتی ملاحوں کی ہلاکت کا معاملہ امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے سامنے اٹھایا ہے۔
سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر جاری ایک بیان میں جے ایس شنکر کا کہنا تھا کہ انھوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات کی اور خلیج میں امریکی بحریہ کے حملوں میں تین انڈین شہریوں کی ہلاکت پر ایک بار پھر احتجاج کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ، تجارتی بحری جہازوں کے خلاف اس طرح کی مہلک کارروائیاں جائز نہیں ہیں