مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج کی دو یونٹوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب جاپالہ بریج، بارہ مولہ سیکٹر میں پیش آیا جہاں 185 بی ایس ایف یونٹ نے مبینہ طور پر 13 سکھ لائٹ انفنٹری پر فائرنگ کی۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فوج کے اندرونی انتشار کی ایک اور مثال ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق سکھ جوانوں میں اس واقعے کے بعد شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ایسے واقعات بھارتی افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔