ممبئی (سپورٹس نیوز )بھارتی آل راﺅنڈر رویندرا جڈیجا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو بے بنیاد قراردیدیا ۔ جڈیجا نے اتوار کو فاتحانہ رنز اسکور کرتے ہوئے بھارت کو تیسری چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جتوایا۔
اس جیت کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ جڈیجا ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیں گے، لیکن انہوں نے فوری طور پر ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان جھوٹی خبروں کو روکنے کے لیے، جڈیجا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی۔
جس میں جڈیجا نے واضح طور پر لکھا کہ ‘مہربانی کرکے کوئی غیر ضروری افواہیں نہیں، شکریہ’۔ واضح رہے کہ 36 سالہ آل راﺅنڈر نے بھارت کی فتح میں اپنی بولنگ سے اہم کردار ادا کیا۔جڈیجا نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 30 رنز دئیے جبکہ بیٹنگ میں ناقابل شکست 9 رنز بنائے۔









