• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
مودی

بھارت، مودی کی یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی کوششیں سیاسی تناو کا سبب بن گئیں

News Editor by News Editor
جولائی 16, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

نئی دہلی (انٹرنیشنل نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے عام انتخابات سے 9 ماہ قبل مذہب سے قطع نظر، سب کے لیے پرسنل لا (ذاتی قوانین)کا ایک مشترکہ سیٹ نافذ کرنے کا منصوبہ پیش کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فی الوقت بھارت کے ہندو، مسلمان، عیسائی اور بڑی قبائلی آبادی شادی، طلاق، گود لینے اور وراثت کے لیے اختیاری سیکولر قوانین کے علاوہ اپنے ذاتی قوانین اور رسوم و رواج کی پیروی کرتے ہیں۔لا کمیشن (جو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایک مشاورتی ادارہ ہے)) نے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) بنانے پر عوام کی رائے طلب کی تھی جس کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی،

اس موقع پر اسے آن لائن 50 لاکھ سے زیادہ جوابات موصول ہوئے۔بی جے پی کا کہنا تھا کہ یکساں سول کوڈ صنفی انصاف، پرسنل لاز (ذاتی قوانین)کے یکساں اطلاق کے ذریعے مساوات کو یقینی بنانے اور قومی یکجہتی اور انضمام کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔نریندر مودی نے گزشتہ ماہ کے آخر میں بی جے پی کے ایک اجلاس میں کہا کہ اگر خاندان کے ایک فرد کے لیے ایک قانون ہے اور دوسرے فرد کے لیے دوسرا، تو کیا وہ خاندان آسانی سے چل سکتا ہے؟ ایسے دوہرے نظام کے ساتھ ملک کیسے چل سکتا ہے؟

تاہم ناقدین ایک یکساں سول کوڈ کے لیے دبا کو بھارت میں موجود مختلف کمیونٹیز کو تقسیم کرنے اور اگلے سال کے عام انتخابات سے قبل بی جے پی کے لیے ہندو ووٹ بینک مضبوط کرنے کی مذموم کوشش قرار دے رہے ہیں۔نئی دہلی کے سینٹر فار دی اسٹڈی آف ڈیولپنگ سوسائٹیز کے سیاسی تجزیہ کار اور ماہر نفسیات سنجے کمار نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اکثریتی برادری کو پیغام دینا ہے تاکہ اکثریتی برادری کو بی جے پی کے حق میں پولرائز کیا جاسکے، یہ لوگوں کو تقسیم اور موبلائز کرنے کا ایک قسم کا حربہ ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (ایک رضاکار ادارہ جو پرسنل لا کے مسائل پر بھارتی مسلمانوں کے مفادات کی نمائندگی کرتا ہے) نے اپنے اعتراضات لا کمیشن کو بھیجے ہیں اور کہا ہے کہ ذاتی نوعیت کے مسائل کے حوالے سے محض یکسانیت کو پہلے سے نافذ قوانین کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جواز نہیں بنایا جاسکتا۔بورڈ نے کہا ہے کہ کسی ایسے ضابطے کے نام پر ذاتی قوانین، مذہبی آزادی اور اقلیتی حقوق کو پابند نہیں کرنا چاہیے جو خود ایک معمہ ہے۔

2014 اور 2019 کے عام انتخابات میں بی جے پی کی زبردست جیت کے بعد بھارت کے اگلے عام انتخابات مئی 2024 کو ہونے ہیں، ناقدین کا کہنا ہے کہ پارٹی کی انتخابی مہم کا مقصد ووٹروں کو مذہبی بنیاد پر پولرائز کرنا اور بڑی ہندو اکثریت کا فائدہ اٹھانا ہے، حالانکہ بی جے پی کو دعوی ہے کہ وہ تمام بھارتیوں کی نمائندگی کرتی ہے اور سب کی ترقی چاہتی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سول کوڈسیاسی تناوسیکولر قوانینمودی
Previous Post

تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ چکا، ترجیح اپنی سیاسی جماعت کا قیام ہے،پرویزخٹک

Next Post

نیب نے اہم شخصیات کیخلاف کرپشن کے متعدد کیسز بند کردئیے

News Editor

News Editor

Next Post
نیب

نیب نے اہم شخصیات کیخلاف کرپشن کے متعدد کیسز بند کردئیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading