• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
دالوں

بڑے پیمانے پر درآمدات کے باوجود دالوں اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نام و نشان نہیں

News Editor by News Editor
مئی 31, 2023
in کاروبار
0 0
0

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں بڑے پیمانے پر درآمدات کے باوجود بھی گندم اور دالوں کی قیمتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ،صارفین اب بھی ان اشیا کی بھاری قیمتیں ادا کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے مالی سال 23 کے جولائی تا اپریل کے دوران 26 لاکھ 80 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 22 لاکھ ٹن کی خریداری کیلئے 79 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے تھے۔اناج کی فی ٹن اوسط قیمت رواں مالی سال 393 ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 360 ڈالر تھی۔

اسی طرح 11 لاکھ 40 ہزار ٹن دالوں کی درآمد کے لیے مجموعی طور پر 81 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ کیے گئے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 78 لاکھ 36 ہزار34 سو ٹن پر 52 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے تھے۔تازہ ترین سینسیٹیو پرائس انڈیکس ظاہر کرتا ہے کہ 20 کلو گندم کے تھیلے کی اوسط قومی قیمت 25 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں بڑھ کر 2 ہزار 628 ہو گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایک ہزار 250 روپے تھی۔اسی طرح چنے کی دال کی قیمت 180 فی کلو سے بڑھ کر 248 روپے، دال ماش کی قیمت 287 روپے سے بڑھ کر 448 روپے فی کلو جبکہ مونگ کی فی کلو قیمت 172 روپے سے بڑھ کر 281 روپے ہو گئی۔

دالوں کے درآمد کنندہ فیصل انیس مجید نے کہا کہ پاکستان میں فصل کی کم پیداوار کی وجہ سے کالا چنا بھی آسٹریلیا سے درآمد کیا جا رہا ہے،اسی طرح گزشتہ چند سالوں میں درآمد شدہ گندم کی مقدار میں بھی بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق مالی سال 2021 میں 17 لاکھ ٹن گندم درآمد کی تھی جبکہ مالی سال 2022 میں 22 لاکھ 30 ہزار ٹن درآمد کی گئی۔نجی شعبے کو صرف ایک بار مالی سال 2021 میں 14 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور اس کے بعد ٹی سی پی کو اجناس کی درآمد کا کام سونپا گیا تھا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن،

سندھ زون کے چیئرمین عامر عبداللہ نے کہا کہ حکومت سندھ اور پنجاب میں عام طور پر پورے سال کی سپلائی کو یقینی بنانے کے بجائے اکتوبر سے اپریل تک گندم کوٹے کے ذریعے جاری کرتی ہے، جس سے وہ اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں اور اس کا نتیجہ میں آٹے کی زائد قیمتوں کی صورت میں نکلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ملرز کو یوکرین سے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی جائے، جس کی قیمت اب مقامی طور پر پیدا ہونے والی گندم سے بھی کم ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال یوکرین کی گندم کی لاگت اور مال برداری کی شرح 265 سے 270 ڈالر (90000 روپے) فی ٹن کے درمیان تھی، جب کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی گندم کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے فی ٹن تھی۔

عامر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ جولائی میں نئی فصل کی آمد کے بعد یوکرین میں گندم کی قیمتیں مزید گر جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 130 روپے فی کلو اور فائن اور سپر فائن فلور کی قیمت 140 روپے فی کلو ہے، جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ سندھ میں بین الصوبائی گندم کی نقل و حرکت پر پابندی کے باوجود رمضان کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین مزمل چپل نے حکومت پر زور دیا کہ وہ نجی شعبے کو آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے کم از کم 5 یا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: دالوںکامرس ڈیسک
Previous Post

حکومت پنجاب سرگودھا ڈویژن میں اب تک 2 لاکھ56ہزار 574 میٹرک ٹن گندم کی خرید کر لے گئی

Next Post

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں سالانہ بنیاد پر 11فیصد کمی ریکارڈ

News Editor

News Editor

Next Post
ٹیکسٹائل

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں سالانہ بنیاد پر 11فیصد کمی ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading