لاہور:پولیس نے بچے کے ساتھ فصلوں میں اجتماعی بدفعلی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کاہنہ پولیس کے مطابق ملزمان بابر، ندیم اور قمر نے بچے کو فصلوں میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اس کی جیب سے 84 ہزار روپے چھین لیے تھے۔
یہ واقعہ بچے کی والدہ کی شکایت پر تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن اخلاق اللہ تارڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔