ندا یاسر

بچوں کی ایسی تربیت کریں وہ زندگی کے اہم فیصلے دانشمندی سے کرسکیں‘ ندا یاسر

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف میزبان اور پروڈیوسر ندا یاسر نے والدین کو اپنے بچوں کی تربیت سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران ندا یاسر نے کہا کہ بطور ماں میرا ماننا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کی ایسی تربیت کرنی چاہیے کہ وہ زندگی کے اہم فیصلے دانشمندی سے کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے بھی مجھ پر اعتماد کیا تھا، اسی لیے میں اپنی بیٹی کی پسند کا احترام کروں گی۔ندا یاسر کے مطابق میں چاہوں گی کہ میری بیٹی خود اپنے لیے ایسا شریکِ حیات منتخب کرے جس پر ہمیں اعتراض کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے، میرے شوہر بطور والد شاید دیگر پہلوﺅں کو بھی مدِنظر رکھیں، لیکن بطور ماں میں اپنی بیٹی کی رائے کو ترجیح دوں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو ہمیشہ آزادی، اعتماد اور دنیا کو سمجھنے کے مواقع فراہم کیے ہیں، میرا خیال ہے کہ اسی تربیت کی بدولت میری بیٹی اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کے انتخاب میں بہتر فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں