• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
حفاظتی ٹیکوں

بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس والدین کی اولین ذمہ داری ہے ‘ طبی ماہرین

News Editor by News Editor
ستمبر 21, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہو ر( صحت ڈیسک )والدین کی اولین ذمہ داری اور بچوں کا پہلا حق انکی صحت کے تحفظ کی خاطر حفاظتی ٹیکوں کا کورس روٹین ایمو نائزیشن کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنا ہے

تاکہ بچہ اسکول جانے سے قبل پوری طرح بیماریوں سے محفوظ ہو، بیماریوں کی روک تھام اور انکے خاتمہ میں روٹین ایمونائز یشن نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور پولیو کا مکمل خاتمہ بھی تبھی ممکن ہے جب قوم کا ہر بچہ پولیو کے خلاف پوری طرح ویکسنیٹڈ ہوگا ۔

ویکسین کی ایجاد نے بچوں کی اموات کم کرنے اور اور بیماریوں کی روک تھام میں بہت اہم رول ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس اور طبی ماہرین نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں یونیسف کے تعاون سے بچوں کے صحت مند مستقبل کیلئے ایمونائز یشن کی اہمیت بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا کہنا تھا کہ تمام دنیا میں والدین بچوں کی ویکسینیشن کو خصوصی اہمیت اور بچے کا پہلا حق سمجھتے ہوئے اسکول میں ایڈمشن سے قبل ویکسینیشن کورس مکمل کراتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے پولیو سمیت متعدد امراض کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن بدقسمتی سے ہم آج بھی ان مسائل سے دوچار ہیں۔

ڈاکٹر زرفشاں کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو ویکسین کے حوالہ سے کسی منفی پروپگنڈا کا شکار نہیں ہونا چاہئے اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ہر مہم میں لازمی پلانا چاہئے تاکہ ہمارے بچے ساری عمر کی معذوری سے نجات حاصل کر سکیں اور ہم ایک مہذب قوم کے طور پہچانیں جائیں۔ڈاکٹر زرفشاں نے کہا کہ پولیو ورکر ز اپنی جان کو خطرہ میں ڈالکر ڈور ٹو ڈور جاکر پولیو قطرے پلاتے ہیں انکی اقربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر محمد الیاس گوندل کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے انٹرنیشنل پارٹنر ز کے تعاون سے روٹین ایمونا ئزیشن کی سہولت مفت فراہم کر رہی ہے جبکہ حکومتی سطح پر سالانہ اربوں روپے اس مد میں خرچ ہوتے ہیں۔

حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں چھوٹی عمر کے بچوں کو 12 بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے اب یہ والدین کی ذمداری ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنائیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ای پی آئی پنجاب ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ریوائز سٹریٹیجی کے تحت شہری علاقوں (urbanized areas) میں سٹیٹک ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور لگ بھگ چار سو حفاظتی ٹیکوں کے مراکز بڑے شہروں میں قائم کئے جا رہے ہیں اور روٹین ایمو نائزیشن کے حوالہ سے عوامی آگاہی مہم بھی بھرپور طریقہ پر جاری ہے،اس سیمینار کا انعقاد بھی اسی سلسلہ میں ایک قدم ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب صوبے کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں رات آٹھ بجے تک ویکسینیشن کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر مختار کا مذید کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں پنجاب میں ایمونائزیشن کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے پنجاب EPI پروگرام صوبے میں موثر انداز میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا رہا ہے اور اس وقت ساڑھے آٹھ ہزار جگہوں پر بچوں کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران پنجاب میں 8 کروڑ لوگوں کو 16 کروڑ کورونا کے انجکشن لگائے جو ایک ریکارڈ ہے۔ سیمینار میں یونیسف کے نمائندے ڈاکٹر مشتاق احمد شاد اورای پی آئی پنجاب سے منسلک عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عمران بھی اپنی ماہرانہ خیالات کا اظہار کیا اور انٹرنیشنل پارٹنرز کی جانب پنجاب میں کی جانے والی ڈویلپمنٹس کی تفصیلات سے اگاہ کیا اور پنجاب epi پروگرام کی بھر پور معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور نونہالوں کی صحت میں ایمو نائزیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: حفاظتی ٹیکوںصحت ڈیسک
Previous Post

فیصل آباد میں5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہو گا

Next Post

جامعہ کراچی اساتذہ کی ہڑتال، ایوننگ پروگرام کے طلبہ کی تدریس داو پر لگ گئی

News Editor

News Editor

Next Post
جامعہ کراچی

جامعہ کراچی اساتذہ کی ہڑتال، ایوننگ پروگرام کے طلبہ کی تدریس داو پر لگ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading