چٹاگانگ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 جولائی کو ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیشی ٹیم لٹن داس کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ افغان ٹیم کو حشمت اللہ شاہدی لیڈ کریں گے، مہمان ٹیم افغانستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں افغانستان نے 17 رنز اور دوسرے میچ میں 142 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی تھی۔









