دبئی (سپورٹس نیوز)بنگلادیش سے ابتدائی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تنزلی ہوگئی۔تفصیل کے مطابق بنگلادیش نے 44.44 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستان ٹیم 33.33 فیصد کے ساتھ ساتویں نمبر پر چلی گئی۔
آسٹریلیا 87.50 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے۔ نیوزی لینڈ 77.78 فیصد کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا 75 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔سری لنکا کی 66.67 فیصد کے ساتھ چوتھی اور بھارت 48.15 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔