• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
انوارالحق کاکڑ

انوارالحق کاکڑ

بلوچ یکجہتی کونسل انسانی حقوق کی نہیں دہشتگردوں کے حقوق کی چیمپئین ہے،انوارالحق کاکڑ

جعفر ایکسپریس حملہ کوئی سیاسی تحریک نہیں بلکہ خالصتا دہشتگرد تحریک ہے، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد وہاں چھوڑی گئی اکثر رائفلز بلیک مارکیٹ میں دہشتگردوں کیلئے دستیاب ہیں ،گفتگو

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 18, 2025
in پاکستان
0 0
0

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)سابق نگراں وزیراعظم پاکستان سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکہ کے انخلا کے بعد وہاں چھوڑی گئی 80 لاکھ رائفلز غائب ہیں، خطے میں چھوڑی گئی وہ رائفلز کہاں ہیں؟ ان میں سے اکثر بلیک مارکیٹ میں دہشتگردوں کیلئے دستیاب ہیں، جس کی وجہ سے ان دہشتگردوں کی آپریشنل صلاحیت بڑھ گئی ہے۔

ایک انٹرویو میں سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ان انسرجنٹس(باغیوں) کا جو مقصد ہوتا ہے وہ آپ کی لڑنے کی خواہش اور طاقت کو کم کرنا یا پوری طرح ختم کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ الٹا بھی پڑ جاتا ہے، جب انہیں یہ پیغام جائے کہ آپ لاحاصل جنگ لڑ رہے ہیں اور کامیاب نہیں ہوں گے تو آہستہ آہستہ دہشتگردی ختم ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف حکومتوں نے بلوچستان میں وقتا فوقتا لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کی ہے، سرینڈر پالیسیز کے زریعے کچھ لوگ واپس بھی آئے ہیں، نوکریاں پیدا ہوئی ہیں، ترقیاتی پیکیجز چل رہے ہیں۔

بلوچ نوجوانوں کے دہشتگرد تنظیموں کی طرف راغب ہونے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر بی ایل اے یا دیگر تنظیمیں یہ دکھانا شروع کردیں کہ وہ کامیابی کی طرف جا رہے ہیں تو ایک عام آدمی کا رجحان اس طرف بڑھتا ہے، ہم نے طاقت کا استعمال اس انداز میں کرنا ہے کہ لوگوں کو یہ یقین آجائے کہ وہ ناکام ہو رہے ہیں۔انوارالحق کاکڑ نے سانحہ جعفر ایکسپریس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں بلکہ خالصتا دہشتگرد تحریک ہے، عالمی اداروں اور ممالک نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر آپ کے ساتھ کھڑے ہوکر معاونت کی بات کی ہے جو دہشتگردی کو کسی طور قبول نہیں کرتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کونسل انسانی حقوق کی نہیں دہشتگردوں کے حقوق کی چیمپئین ہے، اگر وہ انسانی حقوق کے چیمپئین ہوتے جعفر ایکسپریس میں نہتے افراد کی موت پر دھرنا دیتے اور اس کی مذمت کرتے اور کہتے کہ جن لوگوں نے یہ قتل غارت گری کی ہے بسوں سے اتار کر لوگوں کو مارا جاتا ہے، ان کے خلاف کارروائی کریں۔ لیکن آپ کو کچھ ایسا نظر نہیں آتا۔ لیکن جہاں پر بھی عسکریت پسندوں کی شمولیت آتی ہے اس کے حوالے سے وہ بڑے شد و مد سے گفتگو کرتے نظر آتے ہیں، آپ ان کو عسکریت پسندوں کے پروپیگنڈسٹ تو کہہ سکتے ہیں، ہیومن رائٹس کے چیمپئن نہیں ہیں یہ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انسانی حقوقانوارالحق کاکڑبلوچ یکجہتی کونسلچیمپئیندہشتگردوں
Previous Post

جو جماعت سکڑ رہی ہے، وہ عوام سے کہہ رہی ہے ہمارے پیچھے چلیں، سعید غنی

Next Post

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دیدی

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading