• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
اسپیکر قومی اسمبلی

 بلوچ عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

News Editor by News Editor
مارچ 16, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹرینز کی خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان فعال کردار ادا کر رہی ہے،

بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے اس کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے، موجودہ حکومت بلوچستان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے،پا کستان پیپلز پارٹی وفاق سمیت تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی نمائندہ جماعت ہے، پیپلز پارٹی نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور عوام میں رابطوں کو ہمیشہ بحال رکھا ہے جس کے نتیجے میں آج بھی ملک بھر کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے کی قدر کرتے ہیں،

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سے جمعرات کے روز پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کے سربراہی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی،وفد میں میر چنگیز خان جمالی کے علاہ قاسم اچکزئی، عمران بنگزائی، میر خالد جوگیزائی اور غلام علی جمالی شامل تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق سمیت تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی نمائندہ جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز وہ واحد سیاسی جماعت ہے جسے ہر علاقے میں عوامی پزیرائی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد نے عوام کے دلوں میں جو محبت ڈالی ہے اسے کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور عوام میں رابطوں کو ہمیشہ بحال رکھا ہے جس کے نتیجے میں آج بھی ملک بھر کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہ کے پیپلز پارٹی نے متوسط طبقے کی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے تحفظ مسائل کے حل کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین آصف علی زرداری بلوچستان کے عوام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ حزب اقتدار کی جماعت ہو گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی کے سربراہی میں بلوچستان میں پیپلز پارٹی مزید فعال ہو گی اور آمدہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو علاقائی اور عالمی فورمز پر بھرپور پزیرائی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایک دور اندیش اور بالغ النظر سیاسی بصیرت کے حامل قیادت کے خواہاں ہیں جو ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کردار ادا کر سکے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے وفد کو بتایا کہ ان کے سربراہی میں بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے قائم خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے اس کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سربراہ میر چنگیز خان جمالی کی سربراہی میں ملاقات میں موجود وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے بلوچستان کے عوام گہری وابستگی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے جس پر بلوچستان کے عوام ان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان، صوبے میں متحرک کردار ادا کر رہی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین آصف علی زرداری کے وژن کے مطابق صوبے میں آئندہ اپنی حکومت بنائے گی۔انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کی کارروائی کو غیر جانبداری سے چلانے اور ملک کے عوام کے مفاد میں ریکارڈ قانون سازی کرنے کے اقدام کو سراہا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے بلوچستان کی عوام کو ان کا حقوق دلوانے میں اہم کردار ادا کر گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسپیکر قومی اسمبلیاولین ترجیحاتبلوچ عوامحکومتمسائل
Previous Post

خاتون جج کو دھمکی کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع

Next Post

علیزہ فاطمہ کا جلد ہی اپنا آن لائن کلاتھنگ اسٹور متعارف کرانے کا اعلان

News Editor

News Editor

Next Post
علیزہ فاطمہ

علیزہ فاطمہ کا جلد ہی اپنا آن لائن کلاتھنگ اسٹور متعارف کرانے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading