• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
لیویز فورس

لیویز فورس

بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال: حکومت کا لیویز فورس پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 18, 2025
in پاکستان
0 0
0

کوئٹہ (نیوز رپورٹر )بلوچستان حکومت نے ڈیڑھ صدی پرانی لیویز فورس کو صوبائی پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو صوبے میں 82 فیصد علاقے میں امن وامان کی ذمہ دار ہے۔

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اعلی عسکری اور سول قیادت کے مابین متعدد اجلاسوں کے بعد کیا گیا ہے، جس کا مقصد سول فورسز کی استعداد بڑھا کر عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں ان کے کردار کو مضبوط بنانا ہے۔

لیویز فورس 2010 میں منظور کیے گئے ایک قانون کے تحت کام کر رہی ہے، جس کی منسوخی اور انضمام کے لیے صوبائی کابینہ سے منظوری اور اسمبلی سے قانون سازی کرنا ہوگی۔ اس سلسلے میں حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومت کے اپنے ارکان کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری طور پر لیویز کے انضمام کے لیے اب تک کوئی کارروائی شروع نہیں ہوئی، تاہم آئندہ آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

اس سے پہلے 2003 میں فوجی حکمران پرویز مشرف کے دور میں بھی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کیا گیا تھا لیکن 2010 میں نواب اسلم رئیسانی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے اسے دوبارہ بحال کر دیا تھا۔لیویز اور پولیس کے دوبارہ انضمام کی باتیں کئی مہینوں سے چل رہی تھیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق بلوچستان حکومت کے ایک سینیئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نومبر 2024 میں کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد وزیراعظم میاں شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کے دورہ کوئٹہ کے دوران ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں لیویز اور پولیس کے انضمام پر بحث ہوئی تھی۔

عہدیدار کے مطابق بحث میں وزیراعلی بلوچستان اور حکومتی نمائندوں نے لیویز کے انضمام کی مخالفت کی تھی۔ تاہم جعفر ایکسپریس ٹرین ہائی جیکنگ واقعے کے بعد جب اعلی وفاقی سول اور عسکری قیادت نے کوئٹہ کا دورہ کیا تو اجلاس میں عسکری حکام نے ایک بار پھر صوبے میں پولیسنگ کے دوہرے نظام اور لیویز کی کارکردگی پر اعتراض اٹھایا اور لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے پر زور دیا۔ حکومتی عہدیدار نے مزید بتایا کہ حکومت نے لیویز کو یکدم پولیس میں ضم کرنے کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مرحلہ وار کرنے پر زور دیا اور پہلے مرحلے میں رواں سال صوبے کے مزید پانچ اضلاع میں پولیس کے اختیار میں دینے کی تجویز دی، لیکن حالات نے ایسا رخ اختیار کر لیا، کہ لیویز فورس کو اصلاحات کے ساتھ جدید شکل دے کر برقرار رکھنے کے حامی وزیراعلی سرفراز بگٹی کو بالآخر ہار ماننا پڑی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی افرادی قوت میں اضافہ ہوا ہے وہ اسلحہ کی کمی پورا کرنے کے لیے لیویز اور پولیس کے ان مقامی اہلکاروں اور تھانوں پر بھی حملے کرکے ان سے اسلحہ، گاڑیاں اور دیگر وسائل چھین رہے ہیں جنہیں پہلے وہ کم ہی ہدف پر رکھتے تھے۔پولیس اور لیویز تھانوں، چوکیوں اور ناکوں پر گزشتہ چند ماہ میں درجنوں ایسے حملے ہوچکے ہیں، جس میں دونوں سول فورسز کے اہلکار عسکریت پسندوں کے سامنے بے بس دکھائی دئیے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور لیویز کے اس رد عمل اور اس سے حکومتی رٹ کی کمزوری کے تاثر کو تقویت ملنے پر عسکری قیادت کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا اور حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صوبے میں پولیسنگ کے دوہرے نظام کو ختم کرکے سول فورسز کو عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں ملٹری اور پیرا ملٹری فورسز کے شانہ بشانہ لڑنے کے قابل بنائیں۔بلوچستان حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز فورس کے انضمام کا اقدام سول فورسز کی استعداد بڑھانے کی ان کوششوں کا حصہ ہوگا جس کا اشارہ وزیراعلی بلوچستان نے اپنے حالیہ بیانات میں دیا ہے۔ بلوچستان حکومت کے ذرائع کے مطابق صرف لیویز ہی نہیں بلکہ بلوچستان پولیس کے ذیلی ادارے بلوچستان کانسٹیبلری کے مستقبل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بلوچستانپولیسحکومتسکیورٹیصورتحاللیویز فورس
Previous Post

نیپرا آئی پی پیز ٹیرف میں کمی کی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کےلئے مقرر

Next Post

جو جماعت سکڑ رہی ہے، وہ عوام سے کہہ رہی ہے ہمارے پیچھے چلیں، سعید غنی

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
سعید غنی

جو جماعت سکڑ رہی ہے، وہ عوام سے کہہ رہی ہے ہمارے پیچھے چلیں، سعید غنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading