بلوچستان کے متعدد اضلاع میں شدید گرمی نے لوگوں کو پریشان کر دیا، جہاں سبی میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تربت اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 43، چمن 36، کوئٹہ 35 اور قلات 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جب کہ زیارت میں نسبتاً معتدل موسم دیکھا گیا جہاں درجہ حرارت 25 ڈگری تک ریکارڈ ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور اردگرد علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید ہے، تاہم مجموعی طور پر موسم خشک اور گرم رہے گا۔