• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ

بلوچستان میں حکومت سخت گیر اقدامات کی بجائے عوام کے مسائل حل کرے’لیاقت بلوچ

پٹرول پر لیوی بڑھاکر اُس رقم کو بجلی صارفین کے لیے ریلیف سے نتھی کرنا حکومت کا عوام کیساتھ ایک اور فراڈ ہے'نائب امیر جماعت اسلامی

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 25, 2025
in پاکستان
0 0
0

لاہور ( نیوز رپورٹر)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان اور نزولِ قرآن مِلتِ اسلامیہ کی ذہنی، فکری اور عملی تربیت کا کامل نظام ہے،ماہِ رمضان اور عید کی خوشیوں کو روایتی تقاریب نہ بنایا جائے، عبادت کی اصل روح تقویٰ کا حصول ہے، صبر، قناعت، سادگی، عاجزی اور وحدت و ہم آہنگی رمضان اور قرآن کا پیغام ہے، آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنے والے اہلِ ایمان خوش نصیب اور سُنتِ محمدیۖ پر عمل کرنے والے ہیں۔

انہوں نے پوڈکاسٹ انٹرویو، منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس اور اپنی رہائش گاہ پر تراویح ختمِ قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران اور ماہِ رمضان میں بیقابو ہوتی مہنگائی حکومتوں کی نااہلی، بدانتظامی کو بینقاب کررہی ہے۔ عام آدمی کو نچوڑا جاتا ہے اور حکمران اپنے لیے عیاشی کے سامان کرتے ہیں۔ چینی سستی کرنے کے حکومتی دعوے ہوا میں اُڑگئے، شوگر مافیا، سٹیباز اور ذخیرہ اندوز حکومت پر بھاری اور یہ لوگ حکومتی نظام کے اندر کے لوگ ہیں۔ وزیراعظم بجلی سستی کرنے کے اعلانات نہیں عملاً بجلی سستی کریں۔

جماعتِ اسلامی کی مہنگی بجلی کے خلاف جدوجہد اور دھرنا کے نتیجے میں حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے نتیجے میں سسٹم سے نکالے گئے آئی پی پیز سے ہونے والی بچت اور سسٹم میں رہ جانے والے آئی پی پیز کیساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کے نتیجے میں حکومت کو ملنے والی ہزاروں ارب روپے کی بچت کا ریلیف اب تک عوام کو منتقل نہیں ہوا۔ پٹرول پر لیوی بڑھاکر اُس رقم کو بجلی صارفین کے لیے ریلیف سے نتھی کرنا حکومت کا عوام کیساتھ ایک اور فراڈ ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت سخت گیر اقدامات نہ کرے بلکہ عوام کے مسائل حل کرے۔ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل اور بحرانوں کا حل اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مطلوبہ اقدامات کیے جائیں۔

حکومت اور ریاست اپنی غلط حکمتِ عملی پر قائم رہے گی اور سخت گیری پر مبنی رویہ جاری رکھے گی تو نتائج اور زیادہ بھیانک ہونگے۔ بلوچستان کے عوام کی غالب اکثریت ریاست نہیں کرپٹ اور عوام دُشمن نظام اور عوام پر ناجائز مسلط طرزِ حکمرانی کے خلاف ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ازسرِنو قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاقِ رائے ضروری ہے، جماعتِ اسلامی بار بار حکومت سے یہ مطالبہ کرتی چلی آرہی ہے، اب بلاول بھٹو کی طرف سے اِسی مطالبہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔لیاقت بلوچ نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا وحشیانہ بمباری سے روزہ دار فلسطینیوں، معصوم بچوں کی روزانہ کی بنیاد پر شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسپتالوں اور صحافیوں کو مسلسل نشانہ بناکر اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑا رہا ہے اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نیویارک میں بیٹھ کر میٹنگ میٹنگ کھیل رہی ہے، محض مذمتی بیانات، مطالبات اور اسرائیلی سفاکیت کے تذکرے فلسطینیوں پر مسلط جہنم کو ختم نہیں کرسکتیں؛ اسرائیلی سفاکیت، خونی کھیل کو روکنے کے لیے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی ادارے/قوتیں اسرائیل کے خلاف ایکشن لیں، وگرنہ وہ غزہ کو اسرائیل کا حصہ بنانے کے مشن پر ہے۔ آسٹریا کے لیے اسرائیلی سفیر ڈیوڈ روٹ کے آسٹریا میں مقیم صیہونیوں سے خفیہ خطاب کے دوران یہ ریمارکس کہ ”کسی کو اچھا لگے یا نہ لگے، میں بہت جلد غزہ میں گالف کھیلوں گا” عالمِ اسلام کی قیادت اور عالمی برادری کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے غزہ میں مزاحمت کرنے والے 16، 17 سالہ بچوں کو پھانسی دینے کی تجویز اور غزہ کی تعمیرِنو کے ممکنہ یورپی منصوبے کو تباہ کرنے کی بھی دھمکی دی۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ریڈکراس دفتر تباہ ہوچکا، امدادی سامان کے راستے بند اور امدادی سرگرمیاں مفلوج ہیں۔ اسرائیل بھوک کو ہتھیار بناکر فلسطینیوں کو مارنے کی پالیسی پر گامزن ہے. امریکہ سے نکالے گئے جنوبی افریقی سفیر کا والہانہ تاریخی استقبال امریکہ سے نفرت اور فلسطینیوں سے محبت کا عظیم مظاہرہ تھا۔ عالمی برادری خصوصاً عالمِ اسلام کی قیادت فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی خلاف ورزیوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے کی بجائے ناجائز صیہونی رجیم کے خلاف ایکشن پر مبنی اقدامات کریں، وگرنہ صیہونی ہٹ دھرمی اور ناجائز توسیع پسندی کی یہ آگ پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لینے والی ہے اور پھر کوئی بھی ملک اسرائیلی صیہونی دہشت گردی اور سفاکیت سے محفوظ نہیں رہے گا۔

فلسطین اور کشمیر کے عوام کو صیہونی اور بھارتی ناجائز قبضے، تسلط اور ظلم و جبر سے نجات دِلانا عالمی اداروں، عالمی قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔کِسانوں کے وفد نے لیاقت بلوچ سے ملاقات میں کہا کہ گندم کی فصل کٹائی کے لیے تیار ہے، گذشہ سال بھی حکومتی غفلت اور لاپروائی نے گندم کے کاشتکاروں کو بڑے نقصان سے دوچار کیا۔ زرعی ادویات، پانی، بجلی اور کھاد و دیگر زرعی مداخل کی قیمتیں اور اخراجات میں بیتحاشا اضافہ سے کِسان بیحال ہے۔ چھوٹے کاشت کاروں اور ٹھیکے پر زمین لیکر کاشت کاری کرنے والوں کے لیے موجودہ صورتِ حال انتہائی مشکل اور ناقابلِ برداشت ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گندم کے کاشت کاروں کے مسائل حل کریں۔ پنجاب حکومت نے سرکاری گوداموں سے گندم خریداری ریٹ 2900 روپے فی من مقرر کیا ہے، حکومت فصلوں کی بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاشتکاروں سے گندم خریداری کا بھی ریٹ مقرر کرے. حکومت گندم کے کاشتکاروں کو دوبارہ لُوٹ مار مافیا کے حوالہ نہ کرے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اقداماتبلوچستانپٹرولحکومتسخت گیرعواملیاقت بلوچمسائل
Previous Post

دانش یونیورسٹی خود مختار ادارہ ،انتظام غیر حکومتی طرز پر چلایا جائے گا،اعظم نذیر تارڑ

Next Post

چین میں کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت سے متعلق ترمیم شدہ ضوابط کا اجزاء

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
شی جن پھنگ

چین میں کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت سے متعلق ترمیم شدہ ضوابط کا اجزاء

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading