لاہور (کورٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشری بی بی نے ممکنہ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
دائر درخواست میں وفاق، نیب، ایف ائی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان کی اہلیہ ہوں، میرے شوہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب، ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں،
شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جون 2022ء سے پہلے میرے خلاف کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی۔ استدعا ہے کہ جون 2022ء سے لیکر ابتک درج، خفیہ مقدمات، انکوائری، انوسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں، مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے روکا جائے۔