کراچی (شوبز رپورٹر) سینئر ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو کھری کھری سنادی۔حال ہی میں بشری انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیے گئے تازہ ویلاگ میں اداکاروں کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو کھری کھری سنادی۔
بشری انصاری نے کہا کہ اللہ کی لعنت ہو ان تمام یوٹیوبرز پر جو میرے بارے میں عجیب و غریب ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ ان یوٹیوبرز کی بناوٹی آواز سے ہی پہچان سکتے ہیں کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں، ایک لڑکی ہے کوئی جو یوٹیوبر ہے اور میرے بارے ایسی جھوٹی ویڈیوز بنا رہی ہے۔
بشری انصاری نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ایسے لوگوں کو ویوز دینا بند کر دیںان کا کام بس اداکاروں کے بارے میں موت اور طلاق کی جھوٹی خبریں پوسٹ کرکے ویوز حاصل کرنا ہے۔









