راولپنڈی (نیوز رپورٹر)سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے حکم جاری کیا
بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں ضمانت کی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی استدعا کی تھی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کو طلب کر لیا، بشریٰ بی بی کے خلاف 31 مقدمات میں عبوری ضمانت کی سماعت 8 فروری کو ہوگی۔