اسلام آباد(نیوز رپورٹر )وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کی بلند درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔









