لندن (نیوز رپورٹر )برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے جمعہ کے روز اسرائیل کی جانب سے اس قانون کے نفاذ پر اپنیسخت تشویش” کا اعادہ کیا جس کے تحت اسرائیلی حکام اور اقوامِ متحدہ کی فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے درمیان کسی بھی قسم کے رابطے پر پابندی ہو گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے شائع کردہ تینوں ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا،ہم اسرائیل کی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ امدادی کارروائیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اقوامِ متحدہ سمیت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے۔
"انروا نے کہا کہ اگر غزہ میں اس کے امدادی کاموں کو روکنے پر مجبور کیا گیا تو اس سے اسرائیل-حماس جنگ بندی خطرے میں پڑ جائے گی۔









