• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
افتخار احمد

برا لگتا ہے جب عمر سے متعلق باتیں کی جاتی ہیں، بیٹر افتخار احمد

News Editor by News Editor
جنوری 27, 2023
in کھیل
0 0
0

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ انہیں برا لگتا ہے جب ان کی عمر سے متعلق باتیں کی جاتی ہیں۔

 

بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں فارچیون باریشال کی نمائندگی کرنے والے افتخار احمد نے کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ بی پی ایل پہلی مرتبہ کھیل رہا ہوں اور میں یہاں بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں، شکیب الحسن کی قیادت میں سب فیملی کی طرح کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری میرے کیرئیر کا ایک بڑا موقع ہے، مختصر دورانیے کی کرکٹ میں مڈل آرڈر کے لیے وقت کم ہوتا ہے، میں اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلتا ہوں کہ مجھے چار آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کرنی ہے۔

افتخار احمد نے کہا کہ کرکٹ کا عمر سے تعلق نہیں، پرفارمنس کی اہمیت ہوتی ہے، آپ ان کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں جو اچھا پرفارم کریں اور جتوائیں ،انڈیا اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں میں بھی 30 برس سے زائد کھلاڑیوں کو کھلایا جاتا ہے، 30 برس کی عمر کے بعد کھلاڑی دماغی طور مضبوط ہوتا ہے اور اچھا کھیلتا ہے۔قومی کرکٹر نے کہاکہ میرے کانوں میں یہ بات پڑتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھلایا جائے، مجھے یہ برا لگتا ہے، میں بھی آخر انسان ہوں،لوگ پتا نہیں کیا سوچ کر کہتے ہیں تاہم میرا فوکس کھیل پر ہوتا ہے، مجھے چاچا لوگوں نے کہنا شروع کیا اور اسے مشہور کیا،لوگ جو بھی کہتے ہیں میں اس کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بابر اعظم نے ایک مرتبہ زمبابوے کے دورے پر مجھے چاچائے کرکٹ کہا جو اسٹمپ مائیک میں سب نے سنا، بابر اعظم نے میرے کہنے پر فیلڈنگ تبدیل کی اور اس پر وکٹ مل گئی تھی، بابر اعظم نے کہا کہ آپ چاچائے کرکٹ ہو،جب میچ ختم ہوا تو ہر طرف چاچا کرکٹ کی آواز آرہی تھی، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہوا، مجھے میرے دوست نے بتایا کہ مائیک پر سب نے سنا ہے۔افتخار احمد نے کہا کہ میں بس یہ کہتا ہوں کہ لوگ لاکھوں کروڑوں روپے برینڈ بنانے پر لگاتے ہیں اللہ نے مجھے چاچا کرکٹ کا مفت برینڈ دے دیا۔

انہوںنے کہاکہ مصباح الحق، یونس خان اور شعیب ملک جیسی مثالیں ہمارے سامنے ہیں،ان کرکٹرز نے 30 برس سے اوپر ہونے کے بعد بہت کچھ حاصل کیا۔افتخار احمد نے کہا کہ مجھے نہیں پتا لوگوں کو کیسے خوش کرنا ہے اور میں خوش کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتا، ون ڈے کرکٹ میں مجھے کھیلنے کیلئے زیادہ تر بہت کم اوورز ملتے ہیں، جب بھی زیادہ موقع ملا میں نے ٹیم کے لیے رنز کیے ہیں، مجھے نیچے بیٹنگ کے لیے بھیجا جاتا رہا ہے، میں نے مینجمنٹ سے بات بھی کی تھی، ڈومیسٹک میں میں مستقل چوتھے نمبر پر کھیلتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے کسی کو ڈویلپ کرنا ہے تو اس کھلاڑی کو مستقل موقع دیں، 2016 کے بعد مجھے ٹیسٹ میں 2020 اور پھر 2022 میں ٹیسٹ اننگز ملی، میں نے 20 یا 22رنز کیے اور پھر مجھے ڈراپ دیا گیا، اس پر دکھ ہوتا ہے، دو ٹیسٹ میں ٹیم کے ساتھ ہوتا ہوں اور پھر اسکواڈ سے نکال دیا جاتا ہے، یہ سب چھوٹی چیزیں ہیں لیکن تکلیف دہ ہیں،

میں ون ڈے اور ٹیسٹ کو پسند کرتا ہوں لیکن میں بدقسمت رہا ہوں، لسٹ اے میں میری پرفامنس ورلڈ میں چوتھے پانچویں نمبر پر ہے،یہ دیکھیں ون ڈے اور ٹیسٹ میں مواقع کتنے ملے میں ملک کے لیے پرفارم چاہتا ہوں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ مصباح الحق سے کھلاڑی اور انسان کی حیثیت سے متاثر ہوں، انہوں نے مجھے مواقع دیے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: افتخار احمدسپورٹس ڈیسک
Previous Post

جدہ ،عازمین کیلئے فری شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان

Next Post

بھارتی کپتان روہت شرما کے سنچری بنانے پر غریب افراد میں کھانا تقسیم

News Editor

News Editor

Next Post
روہت شرما

بھارتی کپتان روہت شرما کے سنچری بنانے پر غریب افراد میں کھانا تقسیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading