اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر6 فیصدکی نموہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2023 میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 150 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ملک میں 143 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔
جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ملک میں 1.320 ارب ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 1.665 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری کاحجم 294 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔