لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی حکومت ممکنہ طور پر بجلی کے نرخوں کے ازسرنو جائزے کا عمل ہر سال یکم جولائی کے بجائے یکم جنوری سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا مقصد موسم گرما میں عوامی رد عمل سے بچنا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا کا موقف ہے کہ ٹیرف کے ازسرنو جائزے کی ٹائم لائن جو یکم جولائی 2025 سے نافذ ہونی ہے پہلے ہی شروع ہو چکی ہے، اس لیے یہ عملی طور پر ممکن نہیں کہ یکم جنوری 2025 سے ٹیرف کا ازسرنو جائزہ لیا جائے کیونکہ متعلقہ دستاویزات کی منظوری کے لیے ضابطے کے مطابق نو مہینے درکار ہیں۔
میڈیا رپورٹ نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاور ڈویژن کی تجویز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں زیر غور آئے گی۔