• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
احتجاج

بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری

News Editor by News Editor
اگست 26, 2023
in پاکستان
0 0
0

کراچی ، لاہور ، راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) بجلی کے بلوں اور ان پر بھاری ٹیکسوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی لہر جاری ہے، جس میں عوام اور تاجروں کی بڑی تعداد شریک ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق تاجر تنظیموں کی جانب سے بل ادا نہ کرنے کے علاوہ کاروبار بند کرنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں ساتھ ہی کہا جا رہا ہے کہ اگر حکومت نے بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے پر کوئی کردار ادا نہیں کیا تو بھرپور احتجاجی مہم ملک بھر میں جاری رہے گی۔

راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ثاقب رفیق و دیگر عہدداروں نے پریس کانفرنس کی، جس میں توانائی بحران اور بھاری بلز کے خلاف دوسرے تاجر رہنما بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ ثاقب رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے حالیہ اقدامات سے تاجر برادری پریشان ہے۔ حکومت ایکسپورٹ بڑھانے کا کہہ رہی ہے، ایسے حالات میں یہ کیسے ہوگا؟۔ ہمارے دفتر کا بل 21 لاکھ روپے آیا ہے۔ حکومت فوراً سے پہلے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ذاتی اشیا بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پی آئی اے کے پہلے 11 طیارے گراؤنڈ اور اب 17 ہو گئے ہیں، اس کا خسارہ بھی عوام نے پورا کرنا ہے۔بجلی کا بل کرایہ دار کے کرایے سے بھی زیادہ آتا ہے۔ حکومت ٹیکس حصول کے لیے متبادل انتظامات کرے۔ حکومت سولرسسٹم کی حوصلہ افزائی کرے۔

تاجر رہنما سہیل الطاف نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ملک میں لا اینڈ آرڈر صورت حال خراب ہونے نوبت آ چکی ہے۔ نگراں حکومت کو مالی معاملات حل کرنے کی پاور مل گئی ہے۔ ملک میں احتجاج ہورہے ہیں اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ میٹر ریڈرز کو لوگ پکڑ کر مارنا شروع ہوگئے ہیں۔ صورت حال ایسی ہے جیسے ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے۔ چھوٹے اور بڑے تاجروں نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں۔ صورت حال کو سنبھالا نہ گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائینگے۔

پریس کانفرنس میں راولپنڈی چیمبر اور تاجر رہنماؤں نے منگل کے روز احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاجی ریلیاں کچہری چوک پہنچیں گی جہاں بڑا احتجاجی جلسہ ہوگا اور کاروبار بند کرکے تاجر 4 بجے احتجاج میں شامل ہوں گے۔

دوسری جانب انجمن تاجران بالاکوٹ نے بجلی بلز میں اضافہ مسترد کردیا ۔ تنظیم کی جانب سے بجلی کے بل جمع نہ کرنے اور پیر سے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکسوں سے سفید پوش طبقہ شدید متاثر ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، رحیم یار خان، کوئٹہ، پشاور، باغ، حیدر آباد سمیت ملک کے بیشتر چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد اور تاجر تنظیمیں احتجاجی مظاہروں کے دوران بجلی کے بل نذر آتش کرتے ہوئے ادائیگی نہ کرنے کے اعلانات کررہے ہیں جب کہ تاجروں کی جانب سے کاروبار بند کرنے کے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: احتجاجبجلیتاجر تنظیمیںظالمانہ ٹیکسوں
Previous Post

بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال بدترین، انتہا پسندی کو ریاستی سپورٹ حاصل ہے: مشعال ملک

Next Post

مقامی کاٹن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے روئی کے بھاؤ میں زبر دست اضافہ

News Editor

News Editor

Next Post
پاکستان کاٹن

مقامی کاٹن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے روئی کے بھاؤ میں زبر دست اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading