لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پچھلے برسوں سےبجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا ہونا پی ڈی ایم حکومت کی نالائقی ہے،
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ پی ڈی ایم نے تمام پروفیشنلز کو ڈسکوز بورڈز سے نکال کر سیاسی لوگوں کو بھرتی کر لیا ہے،حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹس کی فیول سپلائی بھی پی ڈی ایم کی نالائقی کی زد میں آ گئی، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔