لاہور ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی حکومت بجلی چوری روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ،بل ادا کرنے والے بجلی چوری کابوجھ کیوں اورکب تک اٹھائیں ؟۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر ) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بجلی چوری اورپاور سپلائی کمپنیوں کے ڈاکو افسران واہلکاران کے خلاف سخت کریک ڈان وقت کی ضرورت ہے ۔ بل ادا کرنیوالے بجلی چوری کابوجھ کیوں اورکب تک اٹھائیں ؟۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس ایشوپرحکومت تمام ریاستی اداروں سیاسی جماعتوں اورطبقات کو ایک ہونا ہو گا ۔