اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق چےئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بجلی کے بلوں میں بھاری بھرکم ٹیکسز کو آئی ایم ایف کے ساتھ ہونیوالی شرائط کا نتیجہ قراردیدیا۔
اپنے ایک بیان میں سابق چےیرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹ کے رہنما نے کہا کہ ایک خود مختار ملک کو عوامی ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف کی اجازت درکا ہے۔ پاکستان عالمی مالیاتی سامراج کی بدترین شکل سے گزر رہا ہے،بجلی اور دیگر ٹیرف میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ہے۔
آئی ایم ایف کی وجہ سے پاکستان کو درپیش مشکلات کوئی نئی بات نہیں،خود مختار ملک کی کابینہ کو آئی ایم ایف کی اجازت درکار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ لاطینی امریکہ،مصر،تیونس،اردن اور دیگر ممالک میں ہنگاموں سے گزر چکے ہیں،غریب عوام سڑکوں پر اور اشرافیہ مفت بجلی کے مزے لے رہی ہے.