جیل حکام

بانی پی ٹی آئی کی سلمان اکرم راجہ سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد(کورٹ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی سے سلمان اکرم راجہ کی ملاقات نا کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاﺅ نٹ بند کرنے کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر کیس کی سماعت کی، بانی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ اس کیس میں جیل حکام کے ابھی تک میرا وکالت نامہ دستخط کرا کے نہیں دیا، ہم اس کیس کو بغیر پیروی بھی نہیں چھوڑنا چاہتے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ سب کے پیراوائز کمنٹس آچکے ہیں، پی ٹی آئی بھی اس میں فریق ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی کا ذاتی ایکس اکاﺅنٹ ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ چلیں چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس کر دیتے ہیں جواب مانگ لیتے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں