اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی بھی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی ہے۔
تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے میڈیا پرایک خبر سامنے آئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو خط لکھا ہے ۔جس پر سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا اور نہ ہی ایسے کسی خط کو پڑھنے کی خواہش ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف نے خط لکھنے کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی ہے۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح کر چکی ہے کہ اگر تحریک انصاف کو کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے۔









