ممبئی (شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھیشیک بچن میڈیا کے ایک رکن پر غصے سے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور کیمرہ ہٹاتے ہیں۔
منوج کمار کی آخری رسومات 5 اپریل کو ممبئی کے پون ہنس شمشان گھاٹ میں انجام دی گئیں، جہاں امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن سمیت متعدد فلمی شخصیات نے شرکت کی۔ امیتابھ بچن جہاں سلیم خان سے خوش دلی سے ملاقات کر رہے تھے، وہیں پیچھے چلتے ہوئے ابھیشیک پاپارازی کے مسلسل فوٹو لینے پر مشتعل ہو گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک فوٹوگرافر کا ہاتھ پیچھے دھکیلتے ہیں اور پھر میڈیا کے ایک فرد سے کچھ سخت جملوں کا تبادلہ کرتے ہیں، جس کے بعد وہ کار میں سوار ہو کر روانہ ہو جاتے ہیں۔