راجستھان کے شہر بھرت پور میں ایک مشہور کار برانڈ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقامی وکیل کیرتی سنگھ کے مطابق انہوں نے 2022 میں تقریباً 24 لاکھ روپے مالیت کی کار خریدی تھی، تاہم چند ماہ بعد ہی اس میں سنگین تکنیکی خرابیاں سامنے آ گئیں۔ ان کے بقول ڈیلرشپ نے تسلیم کیا کہ یہ مسئلہ مینوفیکچرنگ کا ہے اور درست نہیں کیا جا سکتا۔
وکیل نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے گاڑی شاہ رخ اور دپیکا کے اشتہار دیکھ کر خریدی تھی، جن میں گاڑی کو "ٹربل فری” دکھایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔









