• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
رانا ثنا اللہ

بابا رحمتے کے فیصلے کے باعث پاکستان بحرانی کیفیت میں مبتلا ہے، رانا ثنا اللہ

News Editor by News Editor
اکتوبر 3, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بابا رحمتے کے فیصلے کے باعث پاکستان بحرانی کیفیت میں مبتلا ہے،

قائد ن لیگ نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کو مشکل وقت سے نکالا ہے، فساد کا تجربہ نہ کیا جاتا تو سی پیک مکمل ہو چکا ہوتا،پاکستان ترقی یافتہ ممالک اورجی 20 کی فہرست میں شامل ہو چکا ہوتا ،نوازشریف وطن واپسی پردوبارہ اپنی جماعت کو لیڈ کریں گے، وہ قوم کی امید کو یقین میں بدلنے کا عزم لے کر آرہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 21اکتوبر کو نوازشریف کے استقبال کیلئے تیار ہیں، پوری قوم ان کی آمد کا انتظار کر رہی ہے، بعض لوگوں نے منفی باتیں کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے، جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا نوازشریف نے مشکل سے نکالا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے پر پوری مسلم دنیا میں جشن منایا گیا، 2013 میں پاکستان میں سینکڑوں شہدا کی لاشیں اٹھائی جا رہی تھیں، ملک میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب تھا، عوام نے اس کے بعد ہم پر اعتماد کیا اور ہمارے 4 سال میں پاکستان مشکلات سے نکل کر خوشحالی اور ترقی کے ٹریک پر آیا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فتنے اور فساد کا تجربہ نہ کیا جاتا تو سی پیک مکمل ہو چکا ہوتااور پاکستان ترقی یافتہ ممالک اورجی 20 کی فہرست میں شامل ہو چکا ہوتا لیکن بدقسمتی سے پاکستان کو دوبارہ بحران کا شکار کیا گیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 28 جولائی 2017 کو مینیجڈ فیصلہ کیا گیا، بابائے رحمتے کی سربراہی میں جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ سرگرم تھی ، بابا رحمتے کے فیصلے کے باعث پاکستان بحرانی کیفیت میں مبتلا ہے، فتنے کی حکومت کوختم نہ کیا جاتا تو ہم ڈیفالٹ ہوچکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف وطن واپسی پردوبارہ اپنی جماعت کو لیڈ کریں گے، وہ قوم کی امید کو یقین میں بدلنے کا عزم لے کر آرہے ہیں، وہ 21 اکتوبر کو لاہور تشریف لائیں گے، ملک بھر سے لوگ ان کے استقبال کیلئے مینار پاکستان پہنچیں گے، ان کے استقبال میں لاہور ڈسٹرکٹ ڈویژن کی سب سے زیادہ ذمے داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے منشور میں تمام چیزوں کو کور کیا جائے گا، ن لیگ اور نوازشریف کی واپسی کا مرکزی محور پاکستان اورعوام ہے، اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پانے کا تاثر بالکل بے بنیاد ہے، عام آدمی کی فلاح و بہبود ہماری جدوجہد کا محور ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست نے ہی ملک کا بھٹہ بٹھایا ، گزشتہ 4 سال انتقامی سیاست نہ ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے ، پکڑ دھکڑ کی سیاست نے ملک کو دلدل میں دھکیلا ہے ، پاکستان خوشحال ہوگا تو سب کچھ ہوتا رہے گا، ہمارے قائد اور جماعت سے تجاوز کرنے والا کوئی نام نہیں بھولیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم بھی سب کو پکڑنے میں لگ جائیں گے تو یہ ملک سے زیادتی ہوگی، لوگ اپنی کرتوتوں کی وجہ سے آف ایئر اور جیل میں ہیں، ہم تو کسی کے خلاف مدعی بن کرسامنے نہیں آئے، 9 مئی اور زمان پارک میں جو کچھ ہوتا رہا کیا وہ ہمارے کہنے پر ہوا؟ ، 9 مئی کو سازش کے تحت پاکستان کے دفاع پر حملہ کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے جلد انتخابات کرانے کا بھرپور مطالبہ کیا، حلقہ بندیوں کے وقت میں تخفیف کے ہمارے مطالبے پر جنوری تک اسے محدود کیا گیا۔ ایک سوال کے جوان میں ان کا کہنا تھا کہ گھوڑا گھاس سے دوستی کرے گا تو پھر کھائے گا کیا ، پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے پنجاب میں ہمارے مخالف ووٹر کو متوجہ کرنا ہے، پیپلزپارٹی ہمارے خلاف بات نہیں کرے گی تو پھر مخالف کو کیسے متوجہ کرے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: رانا ثنا اللہ
Previous Post

کراچی، میٹرک امتحانات کے نتائج میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

Next Post

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان10 اکتوبرکوکریں گے

News Editor

News Editor

Next Post
نتائج کا اعلان

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان10 اکتوبرکوکریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading