اسلام آباد(ایجوکیشن ڈیسک )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی ) نے ایم ڈی کیٹ امتحان2026 کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
پی ایم ڈی سی کے اعلامیہ کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان 2026 کا انعقاد اتوار 16 اگست 2026 کو ہوگا، ایم ڈی کیٹ 2026 کے لئے گزشتہ سال 2025 کا نصاب ہی نافذ العمل ہوگا۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ مزید معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کےلئے کونسل کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کرتے رہیں۔