کراچی کے نوجوان ایاز خان نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع کینال منصوبے کے خلاف اپنا احتجاج منفرد انداز میں ریکارڈ کرایا ہے۔
ایاز نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ’ایک تھا دریائے‘ کے عنوان سے گانا تخلیق کیا ہے، جس کے بول انہوں نے خود لکھے، دھن اور آواز بھی اے آئی سے تیار کی گئی۔
یہ گانا نہ صرف ماحولیاتی خطرات کی نشان دہی کرتا ہے بلکہ منصوبے کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتا ہے۔ ویڈیو کا بیشتر حصہ بھی اے آئی کی مدد سے تخلیق کیا گیا ہے۔